Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

غیر ملکی سرمایہ کاروں کا کراچی میں جرائم میں کمی کا اعتراف

Foreign investors acknowledged reduction crime in Karachi

غیر ملکی سرمایہ کاروں نے کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں جرائم میں کمی کا اعتراف کردیا ہے۔

اوورسیز انوسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (OICCI) نے اپنے سالانہ سیکیورٹی سروے 2025کے نتائج کا اعلان کردیاہے جس میں غیر ملکی سرمایہ کاروں نے کراچی، لاہور اوراسلام آباد میں سنگین جرائم اور اسٹریٹ کرائم میں نمایاں کمی کا اعتراف کیا ہے۔

جون 2024سے مئی 2025تک کے عرصے پر محیط سروے کے نتائج کے مطابق ملک کے بڑے شہروں خاص طورپر کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے اہم کاروباری مراکز میں سیکیورٹی کی صورتحال میں قابلِ ذکر بہتری آئی ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی میں منشیات کی سپلائی آن لائن اور کوریئر سروسز سے کیے جانے کا انکشاف

سروے کے مطابق 70 فیصد سے زائد شرکاء نے کراچی، لاہوراور پنجاب بھرمیں سنگین جرائم میں نمایاں کمی کی اطلاع دی ہے جبکہ کراچی، لاہوراور اسلام آباد میں اسٹریٹ کرائمز میں بھی واضح کمی آئی ہے۔

اس کے علاوہ سروے کے 2 تہائی شرکاء نے ملازمین کوخاص طورپر مذکورہ بڑے شہروں میں روز مرہ آمدو رفت کے دوران ذاتی تحفظ میں بہتری کی رپورٹ دی ہے۔ او آئی سی سی آئی کے مطابق یہ سروے پاکستان بھر میں کام کرنے والی غیر ملکی سرمایہ کاروں کے تاثرات کی عکاسی ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button