Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی نوجوان پارٹی کا فری ڈرائیونگ لائسنس سروس شروع کرنے کا اعلان

Karachi Youth Party announced launch free driving license service

کراچی نوجوان پارٹی و فاؤنڈیشن کے چیئرمین فیضان حسین کی جانب سے کراچی والوں کیلیے فری ڈرائیونگ لائسنس سروس کی سہولت فراہم کرنے  کا اعلان کردیا گیا ہے۔ فیضان حسین کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے  ڈرائیونگ لائسنس سندھ سے اجازت لے کر ڈی ایل سی کی وین چلارہے ہیں جو فری سروس فراہم کرے گی، فری ڈرائیونگ لائسنس سروس کا انعقاد بغیر کسی معاوضے، بغیر کسی سفارش کے ڈی ایل ایس وین کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔

فری وین کی سہولت سے کون کون فائدہ اٹھا سکتے ہیں؟

فیضان حسین کا کہنا ہے کہ ڈی ایل ایس وین سے فری ڈرائیونگ لائسنس کی سہولت صرف ان شہریوں کیلیے ہے جس کے پاس لرنگ ڈرائیونگ لائسنس موجود نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس کے پاس مستقل یا لرنگ ڈرائیونگ لائسنس موجود ہے یا جسے تجدید کروانی ہے وہ تشریف نہ لائیں کیونکہ یہ سہولت صرف لرنگ ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلیے ہے۔

مزید پڑھیں

کراچی نوجوان پارٹی کے چیئرمین کے مطابق اب شہریوں کے لیے لرنگ ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے لیے طویل گھنٹوں لائنوں میں لگنے کی خواری ختم ہوگئی ہے۔

ڈی ایل ایس کی وین کہاں اور کب دستیاب ہوگی؟

فری لرنگ ڈرائیونگ لائسنس سروس کیلیے ڈی ایل ایس کی وین 23 جولائی صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک ڈسٹرکٹ سینٹرل اور ڈسٹرکٹ ویسٹ کے عوام کے لیے سہولت فراہم کرے گی جبکہ ڈسٹرکٹ ایسٹ اور ساوتھ والوں کیلیے ڈی ایل ایس کی وین 24 جولائی کو صبح 10 بجے تا دوپہر 2 بجے تک دستیاب ہوگی۔

کراچی نوجوان پارٹی و فاؤنڈیشن کے چیئرمین فیضان حسین کا مزید کہنا تھا کہ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ شہریوں کیلیے آن لائن کی بھی سہولت کا آغاز کریں۔ واضح رہے کہ موٹرسائیکل کے لرنگ لائسنس بنوانے کیلیے فیس 50 روپے جبکہ کار کیلیے 100 روپے ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button