Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

موسم کی خرابی کےباعث ٹرینوں کا شیڈول متاثر، آج کونسی ٹرین کب روانہ ہوگی؟

Trains from Karachi are Delayed due to Rain and bad weather
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

ملک بھر میں جاری مون سون بارشوں اور موسم کی خرابی کے باعث کراچی آنے اور جانے والی ٹرینوں کا شیڈول متاثر ہوا ہے۔ پاکستان ریلوے کے اعلامئے کے مطابق کراچی سے لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، کوئٹہ، سکھر، میرپورخاص اور دیگر شہروں کو جانے والی بعض ریل گاڑیوں کے شیڈول متاثر ہوئے ہیں۔

شیڈول

پاکستان ریلوے کے اعلامیئے کے مطابق کراچی سے راولپنڈی جانے والی پاکستان ایکسپریس 2 بجے کے بجائے 45 منٹ تاخیر سے 2 بج کر 45 منٹ پر روانہ ہوگی۔

ملت ایکسپریس لالہ موسی وایا فیصل آباد ٹرین بھی تاخیر کا شکار ہے۔ ملت ایکسپریس کو شام بجے روانہ ہونا تھا لیکن اب یہ ٹرین 45 منٹ تاخیر سے 5 بج کر 45 منٹ پر روانہ ہوگی۔

کراچی سے لاہور کیلئے فرید ایکسپریس شام ساڑھے 7 بجے کے بجائے ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سے رات 9 بجے روانہ ہوگی۔

پاکستان ریلوے کے مطابق کراچی سے راولپنڈی، کوئٹہ، سکھر، میرپورخاص اور دیگر شہروں کو جانے والی باقی تمام گاڑیاں اپنے مقررہ وقت پر روانہ ہوں گی۔

پاکستان ریلوے نے مسافروں کی رہنمائی کیلئے انکوائری نمبر بھی جاری کئے ہیں۔ مسافر ریلوے انکوائری 117 یا پھر 02135632105 پر رابطہ کرکے معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement