Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں3 روز کے دوران کتنی بارش ہوئی؟

Karachi Meteorological Department released rainfall data karachi
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

محکمہ موسمیات کراچی نے شہر میں 3 روز کے دوران ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کردیے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 3 روز کے دوران سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاون میں 78.7ملی میٹر ریکارڈ ہوئی، سعدی ٹاون 58، گلشن حدید 56، نارتھ کراچی 45.6، پی اے ایف بیس فیصل(شاہراہ فیصل) 45 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

مزید پڑھیں:کراچی میں مون سون کا پہلا اسپیل ختم، دوسرا اسپیل کب آئیگا؟

محکمہ موسمیات کراچی نے کہا کہ گلشن معمار(جامعتہ الرشید)42.8، یونیورسٹی روڈ 39.4، جناح ٹرمینل پر 37 ملی میٹر بارش ہوئی۔ اس کے علاوہ اورنگی ٹاون 35.4،ڈی ایچ اے34.3،ناظم آباد 31.9،اولڈ ائیر پورٹ 29.7،کیماڑی میں 28 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

کورنگی 27.7،پی اے ایف بیس مسرور(ماڑی پور)17،بحریہ ٹاون 16.5،گڈاپ ٹاون میں 8.4 ملی میٹر بارش ہوئی، 3 روز کے دوران سب سے کم بارش صدر میں 5 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔

واضح رہے کہ کراچی میں مون سون کا پہلا اسپیل ختم ہوگیا ہے، محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ کراچی میں مون سون کا دوسرا اسپیل 5 جولائی کو داخل ہوگا۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement