Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں مون سون کا پہلا اسپیل ختم، دوسرا اسپیل کب آئیگا؟

First spell of monsoon has ended in Karachi

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں مون سون کا پہلا اسپیل ختم جبکہ دوسرا اسپیل 5 جولائی سے سندھ میں داخل ہو گا ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر میں موسم جزوی طور پر ابرآلود رہے گا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 68 فیصد تک ریکارڈ کیا گیا ہے، اس وقت شہر کا درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ گرمی کی شدت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جا رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ مغربی سمت سے 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:کراچی کے برنس گارڈن میں1927ء میں بنائے گئے 4 کنویں فعال

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون کا دوسرا اسپیل 5 جولائی سے سندھ میں داخل ہو سکتا ہے تاہم یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ وہ اسپیل کراچی کو کب اور کس شدت سے متاثر کرے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون سیزن ستمبر تک جاری رہے گا، اور اس دورامون سون میں طویل وقفہ اور کم وقفہ سے اسپیلز آئیں گے۔ شہر میں فی الوقت بادلوں کا بسیرا ہے اور مطلع ابر آلود ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، شمال مشرقی پنجاب،خطہ پوٹھوہار، اسلام آباداور بالائی خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ صبح کے اوقات میں چند مقاما ت پر شدید موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button