Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

عید الاضحیٰ کا تیسرا روز، مختلف اسپتالوں میں4 ہزار سے زائد مریض رپورٹ 

gestro cases in karachi

عید الاضحیٰ کے تیسرے روز مختلف اسپتالوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تقریباً 4 ہزار مریضوں نے اپنی شکایات درج کروائیں۔ مریضوں میں روڈ حادثات، جانوروں کے ٹکرانے کے واقعات، چھری کے زخموں سمیت دیگر مختلف نوعیت کی شکایات شامل ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق اس کے علاوہ ڈائریا، گیسٹرو اور دیگر معدے کی بیماریوں میں مبتلا افراد کی تعداد میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔ عباسی شہید اسپتال میں صرف گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران ڈائریا اور گیسٹرو کے 250 سے زائد مریض رپورٹ ہوئے۔

اسپتالوں میں ادویات کی کمی اور طبی عملے کی قلت بھی تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے۔ متعدد اسپتالوں میں مارننگ شفٹ کے عملے کا آنا تاخیر کا شکار ہے، جس سے مریضوں کو سہولیات فراہم کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

صحت کے حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ حفاظتی تدابیر اپنائیں اور ہنگامی حالات میں فوری طور پر قریبی اسپتال سے رابطہ کریں۔


Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button