Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں پیر سے گرمی بڑھنے کا امکان

Karachi Weather Hot Temperature Weather Update

محکمہ موسمیات نے کراچی میں کل سے گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ساتھ درجہ حرارت میں اضافے کی پیشگوئی کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں کل سے گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ درجہ حرارت میں 1 سے 2 ڈگری اضافہ متوقع ہے جس سے کراچی کا پارہ 40 ڈگری کو چھوسکتا ہے۔

کراچی میں آج موسم کیسا رہے گا؟

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے جبکہ دن میں پارہ 40 ڈگری سے زیادہ محسوس کیا جاسکتا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ شہر میں آج جنوب مغرب سے 19 کلومیٹر کی رفتار سے سمندری ہوائیں چل رہی ہیں جن میں نمی کا تنا سب 69 فیصد ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی میں گرمی کی شدت برقرار، ڈائریا کےمرض میں اضافہ

دوسری جانب پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق راولپنڈی، اسلام آباد میں آندھی، طوفان اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

اس کے علاوہ لاہور، نارووال، اٹک، جہلم، چکوال، میانوالی، سیالکوٹ میں بھی بادل برسنے امکان ہے۔ خیبر پختونخوا کے علاقے مردان، پشاور، صوابی، چارسدہ، نوشہرہ، مانسہرہ اور ابیٹ آباد میں بھی آندھی، طوفان اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button