Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

حجاج کرام کی واپسی، پہلی پرواز 11 جون کو کراچی پہنچے گی

PIA Post Hajj Operation
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

پی آئی اے کے بعد از حج فلائٹ آپریشن کا آغاز 10 جون سے ہو رہا ہے، جس کے تحت کراچی میں حجاج کرام کی واپسی کا سلسلہ باقاعدہ طور پر 11 جون سے شروع ہوگا۔

نجی ایئرلائن کی پہلی حج پرواز 11 جون کی دوپہر ایک بج کر 35 منٹ پر جدہ سے 148 حجاج کرام کو لے کر کراچی پہنچے گی۔ صوبائی وزیر اوقاف ریاض حسین شاہ ایئرپورٹ پر حجاج کرام کا استقبال کریں گے۔

پی آئی اے کی دیگر حج پروازیں حجاج کرام کو لے کر اسلام آباد اور لاہور بھی پہنچیں گی

مزید پڑھیں؛پی آئی اے کا قبل ازحج آپریشن مکمل،42 ہزار 400 عازمین کو حجازمقدس پہنچایا گیا

سعودی ادارہ شماریات کے مطابق اس سال دنیا بھر سے 16 لاکھ 73 ہزار 230 افراد نے فریضۂ حج ادا کیا۔ ان میں سے 15 لاکھ 6 ہزار 576 عازمین کا تعلق 171 ممالک سے تھا، جبکہ ایک لاکھ 66 ہزار 654 سعودی شہریوں نے بھی حج میں شرکت کی۔

اعداد و شمار کے مطابق حجاج کرام میں 8 لاکھ 77 ہزار 841 مرد اور 7 لاکھ 95 ہزار 389 خواتین شامل تھیں، جسے حج کی تاریخ کا ایک متوازن صنفی تناسب قرار دیا جا رہا ہے۔

 

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement