Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی کے علاقے محمود آباد میں سلنڈر دھماکے سے بچی جاں بحق، تین افراد زخمی

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

کراچی کے علاقے محمود آباد کے ایک گھرمیں گیس سلنڈر کے پھٹنے سے ایک بچی جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ریسکیو اہلکاروں کے مطابق محمود آباد کے علاقے میں واقع رہائشی عمارت کی دوسری منزل پر ایک پورشن کے کمرے میں گیس سلنڈر پھٹنے سے کمرے میں آگ لگ گئی، جس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ دھماکے کی شدت سے کمرے کی چھت گر گئی اور پورے کمرے کو شدید نقصان پہنچا۔ اس واقعے میں عمارت کے دوسرے کمرے کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔

ریسکیو ٹیمیں، پولیس، ایمبولینسز فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو 1122 کے دو فائر ٹینڈر نے آگ پر قابو پایا، اور زخمیوں کو فوری طور پر برنس وارڈ اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمیوں میں سے ایک بچی دوران علاج دم توڑ گئی۔

پولیس ترجمان کے مطابق زخمیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، اور ان کی حالت تشویشناک ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق متاثرہ کمرے میں گیس سلنڈر کے علاوہ چھوٹے لائٹر فلنگ اسپرے بھی موجود تھے، اور ممکنہ طور پر ان کے پھٹنے سے آگ کی شدت میں اضافہ ہوا۔ دوسری منزل پر رہائش پذیر فیملی دھماکے سے محفوظ رہی۔

پولیس اور ریسکیو حکام نے اس دھماکے کی وجوہات کے بارے میں تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، اور رہائشی عمارت میں سیگریٹ جلانے میں استعمال ہونے والے لائٹر فلنگ کے کارخانے کی موجودگی کے حوالے سے بھی تفتیش کی جا رہی ہے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement