Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

محکمہ موسمیات کی عید میں کراچی کا موسم خوشگوار رہنے کی پیشگوئی

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں رمضان المبارک کے دوران موسم انتہائی خوشگوار رہا۔ عید الفطر پر بھی شہر کا موسم خوشگوار رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں عید کے دوران میں بھی مسلسل تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے جسکے باعث درجہ حرارت معتدل رہے گا اور گرمی کا احساس زیادہ نہیں ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں داخل ہونے والے مغربی سلسلے کے پیش نظر ہواؤں کی رفتار میں اضافہ ہوگا جسکا اثر کراچی میں بھی محسوس کیا جائے گا۔

پیشگوئی کے مطابق آئندہ چند روز کے دوران تند و تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے، ہواؤں کی رفتار 40 کلو میٹر فی گھنٹہ بسا اوقات 50 تک بڑھ سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تیز ہواؤں کی وجہ سے درجہ حرارت معتدل رہ سکتے ہے، مضافاتی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں بھی چلنے کا امکان ہے۔

عید پر کراچی شہر کا درجہ حرارت 34 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ عید پر شہر میں کسی قسم کی بارش کا امکان نہیں ہے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement