Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

تحریک عدم اعتماد مسترد، سپریم کورٹ میں داخوست دائر، چیف جسٹس نے ساتھی ججز کومشاورت کیلئے بلالیا

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی جانب سے مسترد کئے جانے پر معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا۔ تعطیل کے باوجود عدالت میں درخواست دائر کردی گئی۔

 

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر نیئر بخاری کی طرف سے وکیل شہباز کھوسہ نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں درخواست دائر کی۔

 

غیرمعمولی حالات ہونے کےباعث عملہ عدالت پہنچا اور انہیں ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی رولنگ کے خلاف درخواست جمع کرائی گئی۔ عدالت سے معاملہ کو آج ہی سماعت کیلئے مقرر کرنے کی بھی درخواست کی گئی ہے۔

 

دوسری جانب جیونیوز کی رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطاء بندیال نے ساتھی ججز کو مشاورت کیلئے اپنے گھربلالیا۔

 

 

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement