Karachi
Current weather
-º
Humidity-
Wind direction-

اوورسیز پاکستانیوں کیلئے روشن اپنی کار اسکیم کا آغاز

Roshan Apni Car Scheme launched for overseas Pakistanis
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔
اسٹیٹ بینک نے اوورسیزپاکستانیوں کیلئے روشن اپنی کار اسکیم کا آغاز کر دیا
اسکیم کے کیا فوائد اور خصوصیات ہیں ؟
درخواست دینے کا طریقہ کار کیاہے ؟

بیرون ملک مقیم ہیں اورپاکستان میں موجود گھر والوں کے لئے کارخریدنی ہے؟ تو بے فکر ہو جائیں، اسٹیٹ بینک نے روشن ڈیجیٹل اکاونٹ کے حامل اوور سیز پاکستانیوں کے لئے روشن آسان کار اسکیم کا آغاز کر دیا ہے، وہ بھی آسان شرح سود پر کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق گاڑی کی فراہمی بھی روایتی طریقہ کار کے مقابلے میں 50 فیصد کم وقت میں ممکن ہوگی اور سب سے اہم بات یہ کہ روشن اپنی کار اسکیم کا نظام مکمل ڈیجیٹل ہے، جس میں کسی قسم کی کاغذی کارروائی کی ضرورت نہیں۔ مکمل ڈیجیٹل پراسیس کے ذریعے آپ درخواست جمع کروانے سے لے کر قرض کی منظوری تک تمام مراحل انتہائی تیزی اور سہولت کے ساتھ مکمل کر سکیں گے۔

درخواست گزار اپنے متعلقہ بینک کے آن لائن پورٹل کے ذریعے چند آسان مراحل میں درخواست جمع کروا سکتے ہیں، جسکے بعد صرف چار دن کے اندر قرض کی منظوری بھی ہو جائے۔ اسکیم میں قرض کی دو بنیادی اقسام متعارف کروائی گئی ہیں جن میں فلوٹنگ ریٹ اور فکسڈ ریٹ شامل ہیں۔

فلوٹنگ ریٹ کے تحت شرح سود وقت کے ساتھ تبدیل ہوتی رہتی ہے۔ اس میں مزید دو آپشنز دیے گئے ہیں۔ لین بیسڈ فنانسنگ میں وہ صارفین جو اپنے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ یا نیا پاکستان سرٹیفکیٹس میں موجود رقم کو ضمانت کے طورپررکھتے ہیں، انہیں اسٹیٹ بینک کے مقررہ فلور ریٹ پر صرف ایک فیصد اضافی منافع کے ساتھ قرض فراہم کیا جائے گا۔ جبکہ نان لین بیسڈ فنانسنگ میں چھ ماہ کی کائبور شرح پر صرف ایک فیصد اضافی چارج کیا جائے گا۔

دوسری جانب فکسڈ ریٹ آپشن میں قرض کی شرح سود پورے عرصے کے لیے ایک جیسی رہتی ہے، جسے متعلقہ بینک اپنے اخراجات اور پاکستان ری ویلیو ایشن ریٹ کی بنیاد پر طے کرتے ہیں۔ ایک بار شرح طے ہونے کے بعد قرض کی مکمل واپسی تک اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی جاتی، جس سے صارفین کو مالی منصوبہ بندی میں آسانی ہوتی ہے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Read More

سانگھڑ میں اونٹ کی ٹانگ کاٹنے کے الزام میں گرفتار چھ ملزمان کو گزشتہ روز عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں تفتیشی افسر نے بتایا کہ دو ملزمان کی جانب سے اعتراف جرم کرلیا گیا ہے تیرہ جون کو سومار ولد یارو بھن نامی شخص کی ایک اونٹنی ضلع سانگھڑ میں واقع ایک کھیت سے گزری، جو مبینہ طور پر جعفر نامی ایک اور شخص کا تھا۔وڈیرے نے پہلے ملازمین کے ہمراہ اونٹنی پر تشدد کیا اور پھر کلہاڑی سے دائیں ٹانگ کا نچلا حصہ کاٹ دیا تھا پیشی کے دوران تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان سے دو کلہاڑیاں برآمد کی گئی ہیں اور دو ملزمان نے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔عدالت نے تمام ملزمان کا مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا ہے۔ دوسری جانب پولیس کی جانب سے وڈیرے کو کلین چٹ دے دی، ڈی ایس پی لون خان شر کا کہنا ہے کہ جہاں واقعہ ہوا وہ غلام رسول کی زمین نہیں ہے، یہ زمین دوسرے وڈیرے کی ہے، ہمیں غلام رسول کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملا

Close Button
Advertisement