Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پاکستان میں مساجد کی تعداد 6 لاکھ403 ہوگئی، اقتصادی مردم شماری

The number of mosques in Pakistan has reached 6403
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

پاکستان میں مساجد کی تعداد 6 لاکھ 403 اورجبکہ مساجد میں کام کرنے والے افراد کی تعداد 20 لاکھ 63 ہزار 114 ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں فی مسجد اوسط آبادی 402 افراد، جبکہ فی مسجد اوسط آئمہ کرام اور ملازمین 3.44 ہیں۔

اقتصادی مردم شماری 2023ء کے اعداد و شمار کے مطابق صوبہ پنجاب میں مساجد 3 لاکھ 27 ہزار 201 ہے اور کام کرنے والے 8 لاکھ 77 ہزار 201 افراد ہیں۔ صوبہ سندھ میں مساجد ایک لاکھ 20 ہزار 9 ہے اور کام کرنے والے 3 لاکھ 55 ہزار 64افراد۔ صوبہ خیبرپختونخوا میں مساجد ایک لاکھ 12 ہزار 642 ہے اورکام کرنے والے 6لاکھ 9 ہزار 609 افراد ہے۔

مزید پڑھیں:خانہ کعبہ کو آب زم زم اورعرقِ گلاب سےغسل دینے کی روح تقریب

صوبہ بلوچستان میں مساجد 36 ہزار 956 اورکام کرنے والے ایک لاکھ 95 ہزار 265 افراد۔ صوبہ اسلام آباد میں مساجد 3 ہزار 645 ہے،جہاں کام کرنے والے افراد کی تعداد 8 لاکھ 77 ہزار 201 افرادہے۔

مساجد میں کام کرنے والے آئمہ کرام اور ملازمین کے حوالے سے ملکی سطح پر اوسطً فی مسجد3.44 افراد، جبکہ صوبوں کے حساب سے اسلام آباد میں 7.13 افراد، خیبر پختونخوا میں 5.41 افراد، بلوچستان میں 5.30 افراد، سندھ میں 2.96 اور پنجاب میں 2.68 افراد فی مسجد ہیں۔

فی مسجد آبادی کے حساب سے ملکی سطح پر اوسط فی مسجد402 افراد، جبکہ صوبوں کے حساب سے اسلام آباد میں 549 افراد، سندھ میں 464 افراد،بلوچستان میں 404 افراد،خیبر پختونخوا میں 363 افراد، اور پنجاب میں 390 افراد ہے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement