Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان

Data released on the e-challan system implemented from 27 Oct
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

کراچی ٹریفک پولیس نے گزشتہ روز سے نافذ ہونے والے ای چالان سسٹم کے اعدادو شمار جاری کردیے ہیں۔

ٹریفک پولیس کے مطابق ای چالان کے نظام کے نفاذ کے بعد صرف 6 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 662 الیکٹرانک چالان جاری کیے گئے، سب سے زیادہ چالان سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر کئے گئے جن کی تعداد 1 ہزار 535 رہی اور اسکے بعد دوسرے نمبر پر بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چالانے والوں پر 507 چالان کئے گئے، اوور اسپیڈنگ پر 419 اور ریڈ لائٹ کراس کرنے یعنی ٹریفک سگنل توڑنے پر 166 چالان جاری کئے گئے ہیں۔ اسی طرح دورانِ ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے پر بھی 32 چالان کئے گئے ہیں۔

اعدادوشمار کے مطابق اسٹاپ لائن کی خلاف ورزی کے 4، کالے شیشوں کے 7، غلط پارکنگ کے 5، نو پارکنگ زون میں گاڑی کھڑی کرنے کے 5، رانگ وے گاڑی چلانے اور لین لائن کی خلاف ورزی پر بھی 3، 3 چالان اور ون وے ٹریک پر رانگ وے گاڑی چلانے پر 4 چالان کئے گئے۔

مزید پڑھیں:کراچی میں ای چالان سسٹم شروع ہوگیا

ٹریفک پولیس کے مطابق ان چالان کی مالیت تقریباً سوا کروڑ روپے کے قریب بنتی ہے، یہ ای چالان خلاف ورزی کرنے والوں کے گھروں پر تصویری ثبوت کے ساتھ ارسال کئے جائیں گے، یہ سسٹم مؤثر نگرانی کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے اور یہ نظام شہریوں میں ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنائےگا۔

ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے بتایا کہ افتتاح کے بعد سسٹم میں تکنیکی بہتری کا عمل جاری تھا، جس کے باوجود صرف 6 گھنٹوں میں بڑی تعداد میں خلاف ورزیاں ریکارڈ ہوئیں، ای چالان سسٹم کے ذریعے شہریوں کو جدید ٹریفک نظم و ضبط سے روشناس کرایا جا رہا ہے اور آئندہ دنوں میں اس نظام میں مزید بہتری لائی جائے گی۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement