Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں تیز بارش کے دوران کونسی سڑکیں متاثر ہوں گی اور متبادل راستے کیا ہوں گے؟ ٹریفک پلان جاری

https://urdu.timesofkarachi.pk/82000-karachi-rain-weather-sindh-rain/
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

کراچی میں ٹریفک پولیس نے شہریوں کو موسلادھار بارش کی پیشگوئی کے بعد نشیبی علاقوں اور راستوں میں جانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ شدید بارشوں کے پیش نظر متبادل راستے استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

شہریوں کیلیے متبادل راستے:

ضلع سینٹرل:

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ پاور ہاؤس چورنگی سے ناگن چورنگی جانے والا راستہ بارش کے پانی سے شدید متاثر رہتا ہے اس لیے راشد منہاس روڈ سے آنے والے مسافر یو ٹرن لے کر گودرا سے براستہ شفیق موڑ سے ہوتے ہوئے نیو کراچی جاسکتےہیں۔

سخی حسن چورنگی سے ناگن چورنگی جانے کے لیے قلندریہ چوک اور انڈا موڑ والے راستے سے ہی فور کے چورنگی جاسکتے ہیں اور بورڈ آفس سے آنے والوں کو کے ڈی اے چونگی سے ڈائیورشن دے کر شارع نور جہاں کی جانب بھیجا جائے گا۔

حکام کے مطابق وہ افراد جو نارتھ ناظم آباد بلاک این، بلاک ایچ، بلاک آئی جانا چاہتے ہیں وہ امتیاز اسٹور سے دائیں جانب مجاہد کالونی، ضیاالدین اسپتال ، سیفی کالج، لنڈی کوتل ، پیپلز چورنگی سے براستہ شفیق موڑ نیوکراچی جا سکتے ہیںَ۔

ضلع شرقی اور شاہراہ فیصل پر متاثرہ راستے:

ایئرپورٹ

نرسری، لال کوٹھی، بلوچ کالونی، کارساز، ڈرگ روڈ انڈر پاس، کالا چھپرا اور مادام کٹ بارش کے پانی سے متاثر ہوتے ہیں۔

ٹریفک پولیس نے کہا کہ ایئرپورٹ جانے والے شاہراہ فیصل سے سندھی مسلم سوسائٹی، اللہ والی چورنگی، طارق روڈ، چار مینار، پی ٹی وی اسٹیشن، آغا خان روڈ، اسٹیڈیم روڈ، میلینیم مال، جوہر چورنگی سے رابعہ سٹی اور حبیب یونیورسٹی سے ہوتے ہوئے پہلوان گوٹھ سے ایئرپورٹ کا متبادل راستہ استعمال کرسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:کراچی میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار، آئندہ 2 روز میں شدید بارشوں کی پیشگوئی

ڈیفنس سے ایئرپورٹ آنے والے قیوم آباد، شاہراہ بھٹو اور شاہ فیصل کالونی استعمال کرسکتے ہیں، ڈیفنس سے ایئرپورٹ آنے والے شاہراہ فیصل سے اسٹار گیٹ کا راستہ اختیار کرسکتے ہیں۔ ٹریفک پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ایئرپورٹ سے ڈیفنس جانے والے افراد ملیر ہالٹ اور شاہراہ بھٹو کا راستہ استعمال کرسکتے ہیں۔

حکام نے کہا ہے کہ اسکے علاوہ ایئر پورٹ سے واپسی کا راستہ کچھ اسطرح سے بھی ہوسکتا ہےکہ ایئر پورٹ سے نکل کر مادام اپارٹمنٹ کے راستے سے گریز کرنا ہے اور پرانے ایئر پورٹ والے اندرونی راستے سے ہوتے ہوئے براستہ اسٹار گیٹ شاہراہ فیٖصل سے کالونی گیٹ، شمع شاپنگ سینٹر سے ہوتے ہوئے براستہ شاہراہ بھٹو سے قیوم آباد اور پھر ڈیفنس جا سکتےہیں۔

ٹریفک پولیس کے مطابق شدید بارشوں اور اربن فلڈنگ کی صورت میں ایئر پورٹ سے گارڈن یا ٹاور جانے والے مسافر ماڈل کالونی قبرستان سے بائیں جانب جناح ایوینیو سے ہوتے ہوئے سپر ہائی اور پھر لیاری ایکسپریس وے سے ماری پور یا ٹاور اپنی منزل مقصود تک جاسکتے ہیں۔ ساتھ ہی گلستان جوہر اور گلشن اقبال جانے والے حضرات بھی جناح ایوینیو سے ریس کورس کا راستہ اختیار کرتے ہوئے گلش اقبال اور گلستان جوہر اپنی منزل مقصود تاک جا سکتے ہیں۔

شہریوں کیلیے ہدایات

ٹریفک پولیس نے شہریوں کیلیے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری غیر ضروری طور پر گھروں اور دفاتر سے باہر نہ نکلیں اور جاری کردہ اپ ڈیٹس پر عمل کریں۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement