Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

بارش برسانے والا سسٹم کل سندھ میں داخل ہوگا، کراچی میں موسم کیسا رہے گا؟

Weather to remain humid in Karachi
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

مون سون سسٹم کی کمزور ہوائیں کل سے سندھ کے جنوب مشرقی علاقوں میں داخل ہوں گی، کراچی میں آئندہ 2 روز مطلع مرطوب اور زیادہ تر دھوپ رہنے کا امکان ہے۔

نئے مون سون سسٹم سے متعلق محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر نے پیش گوئی کی ہے کہ کل تھرپارکر، عمرکوٹ اور میرپور خاص کے اضلاع میں چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔ قمبر شہداد کوٹ اور دادو کے اضلاع میں آج چند مقامات پر ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، سکھر اور کوٹری بیراج میں نچلے درجے کا سیلاب ہے جبکہ گڈو کے مقام پر دریائے سندھ میں 6 سے 7 ستمبر کو انتہائی اونچے درجے کا سیلاب آسکتا ہے۔

کراچی میں موسم کیسا رہے گا:

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج موسم جزوی طور پر ابر آلود اور مرطوب رہنے کی توقع ہے، شہر میں آج اور کل مطلع مرطوب اور زیادہ تر دھوپ رہنے کا امکان ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ہے۔

آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرات 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے اور کم سے کم درجہ حرات 26 سے 28 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں بیشتر مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ کہیں کہیں تیز/موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ خیبر پختونخوا، خطہ پو ٹھو ہار، جنوبی پنجاب اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔

مزید پڑھیں:ملک میں مون سون کے 7 اسپیلز کے دوران کتنی اموات ہوئیں؟ اعداد و شمار جاری

اسلام آباد اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، مری، گلیات اورگرد و نواح میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ راولپنڈی، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، گجرات، جہلم، لاہور، منڈی بہاؤ الدین، قصور، اوکاڑہ، شیخوپورہ، حافظ آباد، اٹک، چکوال، خوشاب، فیصل آباد، جھنگ، بھکر، میانوالی، بہاولنگر، رحیم یار خان، ساہیوال، تونسہ، کوٹ ادو، راجن پور، بہاولپور، لیہ، ملتان اور ڈیرہ غازی خان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

شاور، دیر، سوات، چترال، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، چارسدہ، نوشہرہ، مردان، صوابی، بونیر، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، خیبر، مہمند، کرم، باجوڑ، اورکزئی، ٹانک، لکی مروت، کوہاٹ، ہنگو، کرک، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں اور وزیرستان میں بارش کی توقع ہے۔

ژوب، موسی ٰخیل، بار کھان اور گرد و نواح میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ سکھر، گھوٹکی اورکشمور میں گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔ گلگت بلتستا ن میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ آزاد کشمیر میں بیشتر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement