صوبہ خیبرپختونخوا کے نمائندے اس وقت پاکستان کے چاروں صوبوں،سینیٹ، قومی اسمبلی، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مقابلے میں سندھ کے بعد سب سے کم تنخواہ اور مراعات حاصل کرنے والوں شمار ہوتا ہے۔ خیبرپختونخوا اسمبلی کے ممبران کئی برسوں سے تنخواہ اور مراعات میں اضافے کا مطالبہ کر رہے ہیں، جبکہ 2022ء سے اضافے کا بل زیر التویٰ ہے۔ پنجاب اسمبلی، قومی اسمبلی اور سینیٹ آف پاکستان کے بعد اب صوبہ خیبر پختونخوا میں بھی تنخواہ اور مراعات میں اضافے کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے۔ خیبر پختونخوا اسمبلی ممبرز تنخواہ و مراعات ایکٹ 1975ء میں آخری بار 2017ء میں ترمیم کرکے نمائندوں کی تنخواہ اور مراعات میں تقریباً 400فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔
خیبر پختونخوا میں منتخب نمائدوں کے تنخواہ اور مراعات ایکٹ 1975ء میں آخری ترمیم 2017ء میں ہوئی ، ایکٹ کے مطابق وزراء، مشیر اور معاونین کی مراعات گریڈ 20 کے آفیسر اور ارکان اسمبلی کی مراعات گزیٹڈ آفیسرز کے برابر ہیں، ممبران اسمبلی کو یہ شکوہ ہے کہ وہ مراعات نہیں مل رہی ہیں۔ پنجاب اسمبلی ، سینیٹ اور قومی اسمبلی میں منتخب اور حکومتی نمائندوں کی تنخواہ اور مراعات میں اضافے کے بعد صوبہ خیبرپختونخوا میں بھی اضافے کا مطالبہ ہے۔ خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر، مشیر برابر وزیر، پارلیمانی سیکریٹری اور معاونین خصوصی کی تنخواہوں اور مراعات کے حوالے سے کوئی واضح سرکاری دستاویز دستیاب نہ ہوسکی، اس لئے اس رپورٹ میں میڈیا کی رپورٹس سے مدد لی گئی ہے۔
اس رپورٹ کے ساتھ منسلک چارٹ میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر، صوبائی وزراء، اپوزیشن لیڈر، مشیر برابر وزیر، پارلیمانی سیکریٹری، ممبران اسمبلی اور معاونین خصوصی کی موجودہ تنخواہ اور مراعات کے اعدادو شمار شامل ہیں۔
خیبرپختونخوا اسمبلی : عوامی نمائندوں کی تنخواہ اور سرکاری مراعات | |||||||
ٹرانسپوٹ و دیگر مراعات | رہائش گاہ | علاج | سالانہ الائونسز | الائونسز | ماہانہ تنخواہ | عہدہ | نمبر شمار |
مکمل پروٹوکول | سرکاری | سرکاری | 200,000 | 80,000 | 200,000 | وزیراعلیٰ | 1 |
حسب ضرورت | سرکاری | سرکاری | 120,000 | 60,000 | 188,000 | اسپیکر | 2 |
حسب ضرورت | سرکاری | سرکاری | 150,000 | 70,000 | 180,000 | صوبائی وزیر | 3 |
حسب ضرورت | سرکاری | سرکاری | 120,000 | 60,000 | 170,000 | ڈپٹی اسپیکر | 4 |
حسب ضرورت | سرکاری | سرکاری | 120,000 | 60,000 | 170,000 | صوبائی مشیر | 5 |
حسب ضرورت | سرکاری | سرکاری | 120,000 | 25,000 | 169,000 | معاون خصوصی | 6 |
حسب ضرورت | ۔ | سرکاری | 120,000 | 20,000 | 169,800 | پارلیمانی سیکریٹری | 7 |
حسب ضرورت | ۔ | سرکاری | 120,000 | 15,000 | 169,800 | ممبران اسمبلی | 8 |
حسب ضرورت | سرکاری | سرکاری | 150,000 | 70,000 | 180,000 | اپوزیشن لیڈر | 9 |
صوبہ خیبرپختونخوا میں منتخب نمائدوں کے تنخواہ اور مراعات ایکٹ 1975ء میں آخری ترمیم 2017ء میں ہوئی ، ایکٹ کے مطابق وزراء کی مراعات گریڈ 20 کے آفیسر اور ارکان کی مراعات گزیٹڈ آفیسرکے برابر ہیں ۔ صوبائی وزراء، مشیر اور معاونین خصوصی کے لئے گھر کرایہ بڑا فائیدہ ہے۔ نوٹ: یہ چارٹ مختلف میڈیا رپورٹس کے اعداد وشمار اور دستیاب سرکاری دستاویز کی بنیاد پر انتہائی احتیاط سے تیار کیا گیا ہے، اگر کوئی غلطی ہو تو سہواً ہے۔ |
ذرائع کے مطابق پنجاب، قومی اسمبلی اور سینیٹ آف پاکستان میں ممبران کے اضافے کے بعد خیبرپختونخوا میں عوامی نمائندوں کی تنخواہ اور مراعات میں 100 سے 300 فیصد مطالبہ ہے۔ یہ اضافہ وزیراعلیٰ، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر، ارکان اسمبلی ، صوبائی وزراء، مشیر، معاونین خصوصی، پارلیمانی سیکریٹریز اور اپوزیشن لیڈرز کی سرکاری تنخواہوں میں ہے، ممکنہ اضافے کی صورت میں صوبہ خیبرپختونخوا صوبہ پنجاب کے برابر آسکتا ہے۔
خیبر اسمبلی کے وزراء، میشیر اور معاونین خصوصی کو سب سے زیادہ فائیدہ گھر کرایہ کی مد میں ہے، جو سرکاری گھر نہ ملنے کی صورت میں 2 لاکھ روپے ماہانہ تک ملتا ہے۔ ممبران اسمبلی سمیت نمائندوں کو گھر کی مرمت اور دیگر کاموں کے لئے بھی کچھ رقم مختص ہے۔ اسی دیگر اسمبلیوں کے عوامی نمائندوں کی طرح کچھ سالانہ اور اجلاس کے دوران روزانہ الائونسز بھی ملتے ہیں،جو دیگر صوبوں، قومی اسمبلی، سینیٹ ، آزاد کشمیر اسمبلی اور گلگت بلتستان اسمبلی کے مقابلے میں کافی کم ہیں۔
