Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پنجاب عوامی نمائندوں کو سب سے زیادہ تنخواہ اور مراعات دینے والا صوبہ بن گیا!

Punjab assembly members Salaries
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

پاکستان کے چاروں صوبوں میں پنجاب منتخب نمائندوں کو سب سے زیادہ تنخواہ اورمراعات فراہم کرنے والا صوبہ بن گیا ہے، دسمبر 2024ء کے اضافے سے قبل پنجاب سب سے کم مراعات دینے والا صوبہ تھا۔ پنجاب اسمبلی  نے دسمبر 2024ء کو اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر، ارکان  اسمبلی ، صوبائی وزراء، مشیر، معاونین خصوصی، پارلیمانی سیکریٹریز اور اپوزیشن لیڈرز کی سرکاری تنخواہوں میں انتہائی غیر معمولی اضافہ کیا گیا، جس کے بعد صوبہ پنجاب مراعات کے حوالے سے آخری پوزیشن سے پہلی پوزیشن پرآچکا ہے۔

پنجاب اسمبلی کی جانب سے 16 دسمبر 2024ء کو تقریباً 500سے 900 فیصد  اضافے سے قبل عوامی نمائندوں کی تنخواہ اورمراعات کے حوالے  پہلی پوزیشن صوبہ بلوچستان کی تھی ، جس کے بعد گلگت بلتستان اسمبلی، خیبر  اسمبلی ، سندھ اسمبلی، آزاد کشمیر اسمبلی ،  سینیٹ آف پاکستان، قومی اسمبلی  اور سب سے آخر میں پنجاب اسمبلی  کا نمبر آتا تھا، مگر پنجاب میں اضافے کے بعدسینیٹ آف پاکستان اور قومی اسمبلی کے نمائندوں کی مراعات میں بھی غیر معمولی اضافہ کیا گیاہے۔

 پنجاب  اسمبلی : عوامی نمائندوں کی تنخواہ    اور سرکاری مراعات
ٹرانسپوٹ و دیگر مراعات رہائش گاہ علاج الائونسز ماہانہ تنخواہ عہدہ نمبر شمار
حسب ضرورت سرکاری سرکاری 30,000 180,000 وزیراعلیٰ 1
حسب ضرورت سرکاری سرکاری 11,000 975,000 اسپیکر 2
حسب ضرورت سرکاری سرکاری 11,000 960,000 صوبائی وزیر 3
حسب ضرورت سرکاری سرکاری 11,000 800,000 ڈپٹی اسپیکر 4
حسب ضرورت سرکاری سرکاری 11,000 700,000 صوبائی مشیر 5
حسب ضرورت سرکاری سرکاری 10,000 665,000 معاون خصوصی 6
حسب ضرورت ۔ سرکاری 10,000 550,000 پارلیمانی سیکریٹری 7
حسب ضرورت ۔ سرکاری 10,000 500,000 ممبران اسمبلی 8
حسب ضرورت سرکاری سرکاری 11,000 950,000 اپوزیشن لیڈر 9
پنجاب اسمبلی نے   16 دسمبر 2024ء  کوعوامی نمائندوں (وزیراعلیٰ کے سوا)کی تنخواہوں کے نظرثانی بل 2024ء  کی منظوری دی ہے۔بل کی منظوری کے بعد عوامی نمائندوں کی تنخواہوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے،جس کے بعد پنجاب سب سے زیادہ  مراعات فراہم  کرنے والے صوبہ  ہے۔
نوٹ: یہ چارٹ مختلف میڈیا رپورٹس کے اعداد وشمار  اور کچھ دستیاب سرکاری دستاویز کی  بنیاد پر انتہائی احتیاط سے  تیار کیا گیا ہے،  اگر کوئی غلطی ہو تو سہواً  ہے۔

مزید پڑھیں؛سندھ اسمبلی کے منتخب  نمائندوں کی تنخواہ اور مراعات میں اضافے کی تجویز

پنجاب اسمبلی نے   16 دسمبر 2024ء  کوعوامی نمائندوں کی تنخواہوں کے نظرثانی بل 2024ء  کی منظوری دی ، جس کے  بعد عوامی نمائندوں کی تنخواہوں میں500سے 900 فیصد تک غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر کی  تنخواہ اورمراعات صوبائی وزیر کے برابر  ہونے کی وجہ سے پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر کی تنخواہ میں بھی از خود اضافہ ہوگیا ہے۔ عوامی نمائندوں کی کچھ سالانہ اور اجلاس کے دوران روزانہ الائونسز بھی ہیں۔

تاہم وزیراعلیٰ پنجاب کی تنخواہ اور مراعات میں اضافے کے حوالے سے کوئی سرکاری دستاویز نہیں ملی، بظاہر وزیراعلیٰ پنجاب کی تنخواہ میں اضافہ نہیں ہوا ہے اور ان کا شمار صوبے کے منتخب نمائندوں میں سب سے کم مراعات لینے والا ہوگا۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement