Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

قلات کے قریب مسافر بس فائرنگ، 3 مسافر جاں بحق،7 زخمی

firing on bus

قلات میں کراچی سے کوئٹہ جانیوالی مسافر کوچ پر فائرنگ کی گئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ قلات کے قریب مسافر کوچ پر فائرنگ کی گئی ہے،حملے میں 3 مسافر جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں دو مسافروں کی حالت تشویش ناک ہے۔لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کا کہنا ہے کہ مسافر کوچ پر فائرنگ سے 3 مسافر شہید اور 7 زخمی ہوگئے، سیکیورٹی ادارے، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود ہیں۔
شاہد رند کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال قلات منتقل کیا جا رہا ہے، ڈی ایچ کیو اسپتال قلات میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی ہے، سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، سرچ آپریشن جاری ہے۔

ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ  سیکیورٹی فورسز حملہ آوروں کا تعاقب کر رہی ہیں۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button