خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات ووٹنگ 21 جولائی کو ہوگی، 11 نشستوں کے لیے 26 امیدوار میدان ہیں۔
شیڈول کے مطابق پولنگ کا عمل 21 جولائی 2025ء کو صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک صوبائی اسمبلی میں منعقد ہوگا، الیکشن کمیشن کے ریکارڈ کے مطابق 7 جنرل نشستوں کے لیے 16 امیدوار میدان میں ہیں، جن میں تین سیاسی جماعتوں کے امیدوار اور 13 آزاد امیدوار شامل ہیں۔
سیاسی جماعتوں کے امیدواروں میں جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے مولانا عطا الحق درویش، پاکستان پیپلز پارٹی کے محمد طلحہ محمود اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نیاز احمد، آزاد امیدواروں میں مراد سعید، آصف رفیق، اظہر قاضی مشوانی، خرم زیشان، دلاور خان، شفقت ایاز، عرفان سلیم، فیصل جاوید، فیض الرحمان، محمد اعظم خان سواتی، محمد وقاس اورکزئی، مرزا محمد افریدی اور مولانا نور الحق قادری شامل ہیں۔
مزید پڑھیں:تمام سیاسی جماعتوں کا کراچی کےمینڈیٹ کادعویٰ،مگرشہر کی ترقی میں کردار کیا رہا؟
ٹیکنوکریٹ و علما کی 2 نشستوں کے لیے 6 امیدوار میدان میں ہیں، جن میں جمعیت علمائے اسلام دلاور خان پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے نیاز احمد، آزاد امیدوار خالد مسعود، سید ارشد حسین، محمد اعظم خان سواتی، نور الحق قادری اور وقار احمد قاضی شامل ہیں۔
خواتین کی 2 مخصوص نشست پر چار امیدواروں کے درمیان مقابلہ متوقع ہے۔ جن میں پاکستان پیپلز پارٹی ربینہ خالد اور آزاد امیدواروں میں ربینہ ناز، عائشہ بانو اور ماہوش علی خان شامل ہیں۔
یاد رہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے تنازع کی وجہ سے 2 اپریل 2024ء کو خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کردیے گئے تھے۔
