Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

زمیں ایک بڑی تباہی کے ممکنہ خطرات سے بچ گیا

زمیں ایک بڑی تباہی کے ممکنہ خطرات سے بچ گیا ۔ زمین کی جانب تیزی سے آنے والے ایک سیارچے نے رخ تبدیل کر کے چاند کی جانب کر لیا ۔ محقیقن  کے مطابق چاند سے ٹکرانے کے نتیجے میں زمین پر شہاب ثاقب کی بارش ہو سکتی ہے تاہم یہ انسانوں کے لئے خطرے کا باعث نہیں بنے گا۔

دسمبر 2024 میں سب سے پہلے چلی کی ایک ٹیلی اسکوپ نے ایسٹرائیڈ 2024 وائے آر 4 نامی سیارچے کو دیکھا تھا۔بعد ازاں جنوری 2025 میں کہا گیا تھا کہ اس بات کا 1.3 فیصد امکان ہے کہ یہ سیارچہ 22 دسمبر 2032 کو زمین کے کسی حصے سے ٹکرا جائے گا۔اور اب جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ کے ڈیٹا کے مطابق 4.3 فیصد امکان ہے کہ یہ سیارچہ چاند سے ٹکرا سکتا ہے۔ اگر یہ سیارچہ 2032 میں چاند سے ٹکراتا ہے تو چاند کے ملبے کے ٹکڑے زمین کا رخ کر سکتے ہیں۔

کینیڈا کی مختلف یونیورسٹیوں کی اس حوالے سے مشترکہ تحقیق کے نتائج جاری کیے گئے ہیں، جس میں بتایا گیا کہ اگر یہ سیارچہ2032 میں ٹکراتا ہے تو یہ 5 ہزار برسوں میں اس سے ٹکرانے والا سب سے بڑا سیارچہ ہوگا۔

سائیندانوں کے مطابق اگرچہ چاند کے ملبے کا بیشتر حصہ زمین میں داخل ہوتے وقت جل کر راکھ ہو جائے گا اور انسانوں کے لیے خطرہ نہیں بنے گا۔  مگر کچھ مواد زمین کے مدار میں داخل ہوکر سیٹلائیٹس، اسپیس کرافٹس اور خلا بازوں کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔محققین نے بتایا کہ چاند کی سطح پر ٹکرانے کا موازنہ ایک بڑے جوہری دھماکے سے کیا جا سکتا ہے۔

ابھی یہ سیارچہ سورج کے گرد گھوم رہا ہے اور زمین سے بہت دور ہے۔2028 میں ماہرین کی جانب سے اس کے حجم اور راستے کا دوبارہ تعین کیا جائے گا۔

Share this news
The views expressed in this article are those of the author and do not necessarily represent the editorial stance of Times of Karachi.
ٹائمز آف کراچی کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button