Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

ایف بی آر نے افسران میں نئی گاڑیاں تقسیم کرنا شروع کر دیں

FBR Started Distributing Honda City Vehicles to Officers

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے افسران کو ہونڈا سٹی گاڑیاں تقسیم کرنا شروع کر دیں۔

ہنڈا سٹی گاڑیوں کی خریداری کا معاہدہ جنوری 2025 میں ہوا تھا، جنوری 2025 میں 3 ارب روپے کی پیشگی ادائیگی سے گاڑیوں کی خریداری کا معاہدہ ہوا تھا۔ تین ارب روپے کی پیشگی ادائیگی ،500 گاڑیوں کی مکمل ادائیگی کی گئی ، 510 ہنڈا سٹی کی جزوی قیمت ادا کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:آئی ایم ایف نے ایف بی آر سے ریوارڈ پروگرام کی تفصیلات طلب کرلیں

ہونڈا گاڑیوں میں نیویگیشن، ریورس کیمرہ، پریمیم انٹیریئر، اور 20 ہزار کلومیٹر مفت مینٹیننس شامل ہیں۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا کہنا ہے کہ ٹیکس چوری روکنے کے لیے افسران کی نقل و حرکت بہتر بنانا مقصد ہے۔

ایف بی آر نے تمام شعبوں سے گاڑیوں کی سپردگی کی تفصیلات طلب کر لیں اور ہیڈکوارٹر کراچی میں درجنوں گاڑیاں پہنچا دی گئیں۔ یاد رہے عوام اور ارکانِ پارلیمنٹ نے سرکاری خزانے سے لگژری خریداری پر شدید تنقید کی جبکہ ٹوئٹر پر بیوروکریٹک لگژری کے خلاف ہیش ٹیگز ٹرینڈ کرتے رہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button