Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

آپریشن بنیان مرصوص میں طلبا و طالبات نے کلیدی کردار ادا کیا: ڈی جی آئی ایس پی آر

DG ISPR visited Jinnah University for Women Karachi
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے جناح یونیورسٹی برائے خواتین کراچی کا دورہ کیا ہے۔

اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے طالبات کو ’آپریشن بنیان مرصوص‘ میں کامیابیوں سے آگاہ کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے دشمن کے ناپاک ارادے نیست و نابود کرنے پر پاک افواج کی حکمتِ عملی اور قربانیوں سے آگاہ کیا۔

مزید پڑھیں:پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ محض بیوقوفی ہوگی: ڈی جی آئی ایس پی آر

انہوں نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستانی عوام بالخصوص طلبا و طالبات نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ عوام اور طلباء نے بھارتی اسٹریٹجک مفروضوں کو ہمیشہ کےلیے زمین بوس کر دیا، کوئی شک نہیں کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی عوام پاکستان کے ساتھ مذہب ،ثقافت اور روایات کے رشتوں میں بندھی ہے، فتنہ الہندوستان کے مٹھی بھر دہشت گرد بلوچستان کے ساتھ رشتوں کو نقصان نہیں پہنچا سکتے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement