پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال عید پر قربانی ماضی کے مقابلے میں1.62 فیصد زائد رہی۔ گائے کی قربانی 6.4 فیصد اضافے سے 30 لاکھ 27 ہزار 417 رہی جبکہ بھینس کی قربانی 1.6 فیصد اضافے سے 2 لاکھ 87 ہزار 946 ہوئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق بکرے کی قربانی 0.8 فیصد کمی سے 35 لاکھ 81 ہزار767
دنبے کی قربانی 8 فیصد کمی سے 4 لاکھ 54 ہزار 231 اور
اونٹ کی قربانی 1.62 فیصد کم ہو کر 67 ہزار 245 رہی۔
کھالوں کی قیمت
پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن کے مطابق رواں برس قربانی کے جانور کی کھال کی مالیت کا اندازہ 6.5 ارب روپے ہے۔
گائے کی کھال کی اوسط قیمت 1775روپے
بھینس کی کھال کی اوسط قیمت 1680 روپے
بکرے کی کھال کی اوسط قیمت 446 روپے
اونٹ کی کھال کی اوسط قیمت 578 روپے جبکہ
دنبے کی کھال کی اوسط قیمت 47 روپے رہی۔
جانوروں کی اوسط قیمت
ایسوسی ایشن کے مطابق سال 2025 میں قربانی کے
جانوروں کی فروخت کا کل تخمینہ 500 ارب سے کم ہے۔
گائے کی قیمت میں 25 ہزار سے ڈیڑھ لاکھ روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی
جبکہ بکرے کی قیمت میں 10,000 سے 50,000 روپے تک اضافہ ہوا
اونٹ کی قیمت میں بھی اضافے کا رجحان دیکھا گیا۔