Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

آئی آئی چندریگر روڈ پر شاہین کمپلیکس تا ٹاور پارکنگ ممنوع قرار

Parking Ban on II Chundrigar Road in Karachi

کراچی میں آئی آئی چندریگر روڈ پر فٹ پاتھ یا سڑک پر پارکنگ پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں آئی آئی چندریگر روڈ پر شاہین کمپلیکس تا ٹاور تک وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر پارکنگ ممنوع قرار دے دی گئی ہے، اسی کے ساتھ محمد بن قاسم روڈ تا ڈاکٹر ضیاء الدین روڈ ایس ایم لا کالج تک بھی ہر قسم کی گاڑی کھڑی کرنا ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہی رپورٹ میں بتایا گیا کہ آئی آئی چندریگر روڈ پر فٹ پاتھ یا سڑک پر پارکنگ پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے، گاڑیاں ریلوے گراؤنڈ میں پارک کی جاسکتی ہیں، فینسی نمبر پلیٹس والی گاڑیاں ضبط کی جائیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہ کیا گیا کہ بغیر رجسٹریشن یا غیر معیاری نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، غیرقانونی پارکنگ پر فوری قانونی کارروائی ہو گی، صرف سرکاری سائز کی نمبر پلیٹس قابلِ قبول ہوں گی۔

ڈی آئی جی ٹریفک نے مزید بتایا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایات پر کراچی ٹریفک پولیس مکمل ایکشن میں ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button