Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

ملیر جیل سے فرار ہونے والے 216 قیدیوں میں سے مزید 22 گرفتار، 68 تاحال مفرور

Malir Jail
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

کراچی کی ملیر جیل سے قیدیوں کے اجتماعی فرار کے واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مزید 22 قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کر لیا ہے۔ اس طرح اب تک 216 میں سے 148 قیدیوں کو واپس جیل منتقل کیا جا چکا ہے، جب کہ 68 قیدی تاحال مفرور ہیں۔

واقعے کے بعد وزیر جیل علی حسن زرداری نے ملیر جیل کا دورہ کیا، جہاں انہیں جیل سپریڈنٹ شہاب صدیقی نے سیکیورٹی اقدامات اور جاری انکوائری سے متعلق بریفنگ دی۔ شہاب صدیقی نے حال ہی میں، گزشتہ ہفتے ہی جیل سپریڈنٹ کا عہدہ سنبھالا تھا۔

مزید پڑھیں؛کراچی ملیر جیل سے فرار ہونے والے قیدی نے خودکشی کرلی، پولیس

وزیر جیل کو بتایا گیا کہ واقعے کے فوراً بعد جیل میں سیکیورٹی کو ریڈ الرٹ کر دیا گیا ہے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے فرار قیدیوں کی گرفتاری کے لیے مشترکہ کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ جیل میں داخلی و خارجی راستوں کی سیکیورٹی کا ازسرنو جائزہ لیا جا رہا ہے، اور اس افسوسناک واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں، جس کی روشنی میں ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement