Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

سندھ اسمبلی کی خصوصی کمیٹی توانائی کا بے نتیجہ اجلاس

سندھ اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے توانائی کا طویل ترین اجلاس بھی بے نتیجہ رہا اور کمیٹی نے کراچی سمیت صوبہ بھر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر کے الیکٹراک سمیت بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور حیسکو کے چیف کی عدم شرکت پر نمائندے کو اجلاس سے باہر بھیج دیا
پیر کو دوپہر سندھ اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے توانائی کا ہائوس فل اجلاس سندھ اسمبلی بلڈنگ میں ہوا۔اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین فیاض بٹ نے کی اور شریک چیئرمین اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی تھے۔اجلاس میں قائم مقام گورنر سندھ اور اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے
اجلاس میں کے الیکٹرک کے سی او ای مونس عبداللہ علوی ۔حیسکو اور سیپکو کے اعلی حکام شریک ہوئے۔ کے الیکٹرک کے سی ای او نے گذشتہ اجلاس میں عدم شرکت پر معذرت کی ۔کمیٹی کے ارکان کراچی سمیت صوبہ بھر طویل لوڈشیڈنگ پر پھٹ پڑے ۔سی ای او کے الیکٹرک کے پہنچنے سے قبل اجلاس میں گرما گرمی رہی۔
کمیٹی ارکان نے کہا کہ سی ای او کے الیکٹرک نہ پہنچتے تو شوکاز دیتے۔کمیٹی اراکین نے سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی نے سوال کیا قانون کیا ہے؟ کس قانون کے تحت لوڈشیڈنگ ہوتی ہے؟۔قوانین کےتحت آپ کس طرح لوڈ شیڈنگ کرتے ہیں ۔قانون بتائیں۔سی ای او کےالیکٹرک نے بتایا کہ ہم لائن لاسزکی وجہ سے لوڈ شیڈنگ کرتے ہیں۔جس پر کمیٹی اراکین نے کہا کہ لائن لاسزکوچھوڑیں قانون بتائیں ؟ تو اداروں کےسربراہان جواب دینے سے قاصررہے۔

اجلاس میں لیاقت آباد سے منتخب ایم پی اے معاذ محبوب نے سی سی او مونس علوی سے مکالمے میں کہا کہ جب لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کردیا اس کے بعد بجلی بند کرنے کا جواز نہیں۔ غیر قانونی لوڈشیڈنگ پر کےالیکٹرک حکام کیخلاف ایف آئی آرہونی چاہیے۔مونس علوی نے سوال کیا کہ کیا آپ بجلی کی چوری کےخلاف بھی ایف آئی آر درج کرائیں گے؟ تو معاذمحبوب نے کہا کہ بجلی کی چوری کے خلاف آپ کےساتھ ہیں۔غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ توروکیں۔ اسپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ نے کہا کہ تمام کمپنیوں کو لوڈشیڈنگ کا شیڈول دینا ہوگا۔ دوران اجلاس اراکین اسمبلی نے سی ای او کے ای مونس علوی پر برہمی کا اظہار کیا۔

جماعت اسلامی کے محمد فاروق نے کہا کہ گزشتہ اجلاس میں طے ہوا تھا کہ رات کی لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی. شیڈول کب اور کیسے کس کی اجازت سے تبدیل ہوا۔مونس علوی نے بتایا کہ ہیٹ ویو 45 ڈگری پر لوڈ شیڈنگ نہیں کرتے تو محمد فاروق نے کہا کہ کراچی میں 45 ڈگری درجہ حرارت کب ہوا ہے۔سی ای او کے ای نے کہا کہ جماعت اسلامی والوں کو ہم سےکچھ زیادہ محبت ہے۔ جس پر محمد فاروق نے بتایا کہ جماعت اسلامی غور کررہی ہے کہ ڈسٹری بیوشن کمپنی لے آئیں۔
پیپلزپارٹی کے آصف موسیٰ نے سی ای او کے الیکٹرک کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ کچھ تاجر اپنی کمپنی لانا چا رہے ہیں لیکن آپ ان کی مخالفت کر رہے ہیں۔ خصوصی کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس میں بعض ارکان نے سی ای او کےالیکٹرک مونس علوی کے رویہ کو غیر سنجیدہ قرار دیتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا اور ایک موقع پر احتجاج کی نوبت آئی۔
اجلاس کے آغاز میں پیپلزپارٹی کی سعدیہ جاوید کا کہنا تھا کہ گزشتہ اجلاس میں کے الیکٹرک حکام نے ایم پی اے پرسخت جملے استعمال کیےتھے۔اس عمل پر معافی مانگیں یا ورنہ اجلاس سے باہر نکالیں۔ مونس علوی نے ادارے کی طرف سے اراکین اسمبلی سے معذرت کی۔سی ای او کے الیکٹرک نے بجلی چوری روکنے میں اپنی ناکامی تسلیم کرلی اور کہا جن علاقوں میں بجلی چوری ہوتی ہے وہاں کارروائی کی جائے۔ہم وہاں کنکشن نہیں کاٹ پاتے۔

علی خورشیدی نے بتایا کہ سندھ اسمبلی خصوصی کمیٹی کےاجلاس میں یہ طے کیا گیا ہےکہ صوبہ میں بجلی کی تقسیم کار کار کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آئندہ دس روز میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا شیڈول مرتب کریں۔ عوام کو ریلیف دیں۔بجلی کی چوری روکیں۔غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ رات کو بند کریں ۔اگر ان احکامات پر عمل نہیں ہوا تو تمام بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے خلاف قانون کےمطابق کارروائی ہوگی۔

تقریباً ساڑھے 4 گھنٹے تک اجلاس جاری رہا اور بیشتر منتخب عوامی نمائندے اجلاس میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے نمائندوں بالخصوص کے الیکٹرک سی ای او کے جوابات اور رویہ سے مطمئن نظر نہیں آئے، کمیٹی کا آئندہ اجلاس عید الاضحیٰ کے بعد ہوگا۔ یاد رہے کہ صوبے میں توانائی کے معاملات کی سنگینی کی وجہ سے سندھ اسمبلی نے خصوصی کمیٹی بنائی ہے اور سندھ اسمبلی کے حالیہ اجلاس میں ایوان یہ فیصلہ کیا گیا تھاکہ توانائی کمیٹی کے 2 جون کو ہونے والے اجلاس کمیٹی ممبران کے ساتھ باقی ممبران سندھ اسمبلی بھی شریک ہوسکتے ہیں۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button