Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

ڈیفنس میں نوجوان پرتشدد کرنے والے ملزم کو گرفتارکر لیا گیا، پولیس

Karachi Police Aarrested Owner Private

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں گزشتہ رات نوجوان پرتشدد کرنےوالا نجی کمپنی کا مالک اور مرکزی ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق ملزم سلمان فاروقی کو تھانے منتقل کیا جارہا ہے۔

اس سے قبل پولیس کی جانب سے خیابان اتحاد کمرشل میں کار سوار کے موٹر سائیکل سوار پر تشدد کے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تشدد میں ملوث ڈرائیور اور سیکیورٹی گارڈ کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق عینی شاہد محمد اسلم کی مدعیت میں واقعہ کا مقدمہ گزری تھانہ میں درج کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ مقدمہ دھمکیوں، دست اندازی اور حبس بےجا میں رکھنے کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقدمہ میں مرکزی ملزم سلمان فاروقی کو نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمہ کے متن میں لکھا ہے کہ ملزم نے اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل سوار شخص کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

مزید پڑھیں:غیر قانونی اسلحہ کیس: ملزم ارمغان کے والد کامران قریشی کی ضمانت منظور

اُنہوں نے بتایا کہ شہری پر تشدد میں ملوث ڈرائیور اور سیکیورٹی گارڈ کو گرفتار کرتے ہوئے ملزم کی گاڑی کو بھی قبضے میں لے لیاگیا۔ ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے بتایا کہ مرکزی ملزم سرکاری ملازم نہیں ہے۔

یاد رہے کہ دوسری جانب، وزیر داخلہ سندھ ضیاء لنجار نے ایس ایس پی ساؤتھ سے واقعے کی تفصیلات فوری طلب کرلی تھی۔ ضیاء الحسن لنجار نے ہدایت کی ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں ہے، واقعے کی مکمل تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کی جائے اور تشدد میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے، قانون تمام شہریوں کے لیے برابر ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button