Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی کے ضلع شرقی میں 41 غیر قانونی منڈیوں کے خلاف آپریشن

Illegle cattle market
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

کمشنر کراچی کی ہدایت پر شہر بھر میں خصوصاً ضلع شرقی میں غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف مؤثر کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی رپورٹ کے مطابق اب تک ضلع شرقی میں 41 غیر قانونی منڈیوں کے خلاف ایکشن لیا گیا ہے، جن میں سے کئی کو مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔

کمشنر کراچی کے مطابق ضلع شرقی میں اب تک 51 مقدمات درج کیے جا چکے ہیں، جب کہ 137 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ صرف آج کے دن 22 نئی غیر قانونی منڈیاں منظر عام پر آئیں، جن کے خلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے 21 ایف آئی آرز درج کی گئیں اور 63 افراد کو حراست میں لیا گیا۔

مزید پڑھیں؛کراچی میں نادرن بائی پاس پر میئرکراچی مرتضٰی وہاب نے مویشی منڈی 2025 کا افتتاح کردیا

کشمنر کراچی سید حسن نقوی کے مطابق ضلع شرقی سے اب تک کارروائیوں کے دوران 17 جانور بھی ضبط کیے جا چکے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ غیر قانونی منڈیوں کے قیام سے نہ صرف ٹریفک کا نظام متاثر ہوتا ہے بلکہ شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

کمشنر کراچی نے اعلان کیا ہے کہ شہر میں قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت صرف منظور شدہ مقامات پر ہی ممکن ہوگی اور غیر قانونی منڈیوں کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement