Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

صدر، وزیر اعظم و دیگر کی ارشد ندیم کو ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ جیتنے پر مبارکباد

Arshad Nadeem Asian Athletics Championships President PM

پاکستان کے ارشد ندیم کے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولین تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل جیتنے پر صدر، وزیر اعظم سمیت دیگر کی جانب سے مبارکباد دی گئی ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری:

صدر مملکت آصف علی زرداری نے ارشد ندیم کو ایشین ایتھلیٹکس چیمپین شپ جیتنے پر مبارکباددیتے ہوئے کہا ہے کہ ارشد ندیم نے جیولن تھرو کے کھیل میں ایک بار پھر پاکستان کا نام روشن کیا۔

ایوان صدر پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ ارشد ندیم نے فائنل سمیت پوری چیمپئن شپ میں بہترین کھیل پیش کیا،ارشد ندیم کی اس شاندار جیت پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو ارشد ندیم کی شاندار کارکردگی پر فخر ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف:

وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ارشد ندیم قوم کا سر فخر سے بلند کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم کی محنت، لگن اور شاندار کامیابی نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک متاثر کن مثال ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی:

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ارشد ندیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ شاباش ارشد ندیم شاباش. ہمیں آپ پر ناز ہے، ارشد کی جیت پر ان کے کوچ اور اہلخانہ کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

:اپوزیشن لیڈرعمر ایوب خان

پی ٹی آئی رہنما اپوزیشن لیڈرعمر ایوب خان نے ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ارشد ندیم کی جیت پوری قوم کی جیت ہے۔ انہوں نے کاہ کہ ایشین چیمپین شپ میں بھی گولڈ میڈل جیت کر ارشد ندیم نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے، اللہ تعالی ارشد ندیم کو مستقبل میں مزید کامیابیوں سے نوازے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ارشد ندیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ الحمدللہ! پاکستان کے لیے ہر میدان سے خوشیوں اور خوش خبریوں کی ہوا چل پڑی ہے، ارشد ندیم کے نیزے کے ساتھ قوم کی دعائیں اور امیدیں بلند ہوئیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ارشد ندیم اور یاسر سلطان کی کامیابی کے تسلسل کے لیے نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں، ارشد ندیم نے گولڈ میڈل کے ساتھ قوم کے دل بھی جیتے، تاریخ بھی جیتی۔

مزید پڑھیں:ارشدندیم نےایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں گولڈمیڈل جیت لیا

مریم نواز نے کہا ہے کہ ارشد ندیم اور یاسر سلطان جیسے ہیروز ہمارے نوجوانوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں، ارشد ندیم اور یاسر سلطان نے دنیا کو بتایا کہ اگر ریاست ساتھ دے تو پاکستانی نوجوان کسی بھی چوٹی کو سر کر سکتے ہیں، حکومت پنجاب نوجوانوں کو ہر ممکن سہولیات دے رہی ہے تاکہ وہ دنیا میں پاکستان کا پرچم بلند کریں۔

واضح رہے کہ پاکستان کے ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولین تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل جیت لیا ہے۔ جنوبی کوریا میں جاری ایشین ایتھلیٹکس کے جیولن تھرو میں ارشد ندیم نے آخری باری میں 86.40 میٹر کی تھرو کی۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button