Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

ارشدندیم نےایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں گولڈمیڈل جیت لیا

Arshad Nadeem Won Gold Medal Asian Athletics Championships

اولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولن تھرور ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں بھی گولڈ میڈل حاصل کرلیا ہے۔

پاکستان کے یاسر سلطان نے پہلی باری میں 70.53 میٹر کی تھرو کی، یاسر سلطان کی دوسری تھرو 75.39 میٹر کی رہی جب کہ تیسری کوشش میں یاسر سلطان نے 75.50 میٹر کی تھرو کی۔

پاکستان کے ارشد ندیم نے پہلی تھرو 75.64 میٹر کی پھینکی جب کہ دوسری کوشش میں ان کی تھرو 76.80 میٹر کی رہی، ارشد نے تیسری کوشش میں 85.57 میٹر کی تھرو پھینکی، انہوں نے کوشش میں 83.99 میٹر کی تھرو پھینکی۔

چوتھے راؤنڈ کے اختتام پر ارشد ندیم چارٹ پر پہلے نمبر پر موجود رہے جس کے بعد انہوں نے اپنی آخری تھرو 86.40 میٹر لمبی پھینکی اور بلآخر گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔ ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ جیولن تھرور کے فائنل مقابلے میں بھارت کے سچن یادو دوسرے نمبر پر رہے۔

مزید پڑھیں:پاکستانی ایتھلیٹ ارشدندیم کا مٹی سے گولڈمیڈل تک کا سفر، بھارت کے نیرج چوپڑا نے ارشدندیم کو کس طرح مدد کی؟

یاد رہے کہ پاکستان نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں 52 سال کے طویل عرصے بعد گولڈ میڈل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ واضح رہے کہ ارشد ندیم اس سے قبل پیرس اولمپکس میں بھی گولڈ میڈل حاصل کرچکے ہیں۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button