Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

ساؤتھ ایشین انڈر 12 ٹینس چیمپئن شپ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی

ATF Tennis Championship
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

اے ٹی ایف ساؤتھ ایشین انڈر 12 ٹینس چیمپئن شپ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے شایان آفریدی اور راشد علی نے بھارتی حریفوں کو آؤٹ کلاس کیا۔ راشد علی نے تھانوش شیکھر کو 6-2 اور 6-3 سے ہرایا جبکہ شایان آفریدی نے کھتری نایان کو 6-0 اور 6-1 سے شکست دی۔

پی ٹی ایف کے صدر اعصام الحق قریشی نے کہا ہے کہ یہ پاکستان ٹینس کے لیے ایک قابل فخر لمحہ ہے، ہمارے روایتی حریف ہندوستان کو سیمی فائنل میں ہرانا ایک زبردست کامیابی ہے۔

مزید پڑھیں:آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی: بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی

اس سے قبل گروپ میچز میں پاکستان نے مالدیپ، بنگلادیش اور نیپال کو ہرایا تھا۔ فائنل میں پاکستان کا مقابلہ میزبان سری لنکا سے ہوگا۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement