Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

ٹرمپ انتظامیہ کا غیر ملکی طلبہ کے ویزا اور انٹرویوز فوری روکنے کا حکم

Trump Administration Foreign Students

ٹرمپ انتظامیہ نے غیر ملکی طلبہ کے ویزا اور انٹرویوز فوری طور پر روکنے کا حکم دے دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تمام بین الاقوامی درخواست گزاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی سخت جانچ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے دستخط شدہ کیبل کے تحت ویزا درخواست گزاروں کی سوشل میڈیا پوسٹس، شیئرز اور تبصروں کی باریک بینی سے جانچ کی جائے گی۔ خبر ایجنسی کے مطابق امریکی اہلکار نے بتایا کہ یہ ویزا معطلی عارضی ہے اور ان درخواست گزاروں پر لاگو نہیں ہوتی جن کے ویزا انٹرویوز پہلے سے شیڈول ہیں۔

مزید پڑھیں:امریکا میں سینکڑوں غیر ملکی طلبہ کے ویزے منسوخ کردیے گئے

ویزا انٹرویو معطلی سے متعلق سوال پر امریکی محکمۂ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا کہ امریکی ویزے کے لیے درخواست دینے والوں کی جانچ کرنے کےلیے ہم ہر ممکن ذریعہ استعمال کرتے رہیں گے تاکہ یہ جان سکیں کہ یہاں کون آرہا ہے، چاہے وہ طلبا ہوں یا کوئی اور۔

ٹرمپ انتظامیہ اب تک ہزاروں طلبہ کے ویزے منسوخ کر چکی ہے جبکہ مزید ویزے منسوخ کرنے کی تیاری جاری ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button