کراچی میں آج موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں شمال مغرب سے گرم ہوائیں 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 29.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم دوپہر میں ساحلی علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ تاہم بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں تیز بارش اور ژالہ باری
دوسری جانب ملک بھر میں شدید گرمی کے بعد محکمہ موسمیات نے بارش اور تیز ہواؤں سے متعلق پیش گوئی کر دی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں دن کے اوقات میں موسم گرم اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ شام میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اس دوران چند مقامات پرموسلادھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
پنجاب
صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم ڈیرہ غازی خان، راجن پور، کوٹ ادو، تونسہ اور گردونواح میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شام کے اوقات میں مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، خوشاب، سرگودھا ،میانوالی ،جہلم، حافظ آباد، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، لیہ ، بھکر، ملتان، خانیوال،ڈیرہ غازی خان، راجن پور، کوٹ ادو، تونسہ اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھ اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا
خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق چترال، دیر، سوات، ملاکنڈ، شانگلہ، کرم، اورکزئی، باجوڑ، خیبر اور شمالی وزیرستان میں موسم ابر آلود رہنے کے علاوہ بعض مقامات پر گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
مانسہرہ، ایبٹ آباد، بٹگرام، تور غر، لکی مروت، ڈیرہ، بنوں، ہنگو، مردان، چارسدہ اور سوابی میں بھی بعض مقامات پر گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران صوبے کے میدانی علاقوں میں بعض مقامات پر گرد آلود ہوائیں چلنے کے ساتھ ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
بلوچستان
بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، گرم اور مطلع جزوی آبر آلو رہے گا جبکہ جنوبی اضلاع میں موسم شدید گرم رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ژوب، شیرانی، ڈیرہ بگٹی، ہرنائی، زیارت، حب، قلعہ سیف اللہ اور گردونواح میں بارش کا امکان ہے جبکہ بارکھان، لورالائی، دکی، موسی خیل، صحبت پور، سبی، نصیر آباد، قلات، آواران اور گردونواح میں بھی بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔
مزید پڑھیں:ملک کے بیشتر حصوں میں آج سے ہیٹ ویو کا امکان
محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں درجہ حرارت 38 اور قلات میں 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ زیارت میں درجہ حرارت 26، ژوب میں 39، گوادر میں 35، جیوانی میں 34 اور چمن میں 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
سبی میں درجہ حرارت 47، تربت میں 44 اور نوکنڈی میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ اس دوران کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش /ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔