Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں کورونا سے 4 اموات پر محکمہ صحت سندھ کی وضاحت

Sindh Health Department 4 Deaths Corona in Karachi
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

کراچی میں کورونا سے 4 اموات کی خبر پر محکمہ صحت سندھ کی وضاحت سامنے آگئی۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق نجی ہسپتال میں ہونے والی اموات کی وجہ صرف کورونا نہیں، چاروں مریض 60 سال سے زائد عمر کے تھے اور دیگر بیماریوں میں بھی مبتلا تھے، مریض نجی ہسپتال میں زیرعلاج تھے اور کئی پیچیدگیاں موجود تھیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ مریض نجی اسپتال میں زیرِ علاج اور کئی پیچیدگیوں کا شکار تھے، کورونا کو ان اموات کی واحد وجہ قرار دینا خوف و ہراس پھیلانے کے مترادف ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ کورونا کو دنیا بھر میں اب ایک عام وائرس کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ماہرِ متعدی امراض ڈاکٹر فیصل محمود کا کہنا ہے کہ گزشتہ 2 سے 3 ہفتوں کے دوران کورونا کے کیسز میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ متاثرہ افراد میں کورونا کی علامات وہی ہیں جو گزشتہ برسوں میں سامنے آتی رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:کراچی میں روزانہ کورونا کے 8 سے 10 کیسز رپورٹ ہورہے ہیں: ڈاکٹر جاوید خان

مریضوں میں کھانسی، نزلہ، بخار اور جسم میں درد کی نمایاں علامات شامل ہیں، عوام سے اپیل ہے کہ احتیاطی تدابیر اپنائیں، رش والی جگہوں پر جاتے وقت ماسک کا استعمال کریں۔ کورونا سے بچوں اور بزرگوں کو بالخصوص محفوظ رکھنے کے لیے احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ چین کے شہر ووہان سے دسمبر 2019 میں پھیلنے والا کورونا وائرس اپریل 2020 تک دنیا کے تقریباً 185 ممالک تک پھیل گیا تھا، بعد ازاں اس وائرس سے دنیا بھر میں کروڑوں افراد متاثر اور ایک لاکھ سے زیادہ ہلاک ہوئے تھے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement