Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

ایمل ولی خان کی بے ادبی کا کوئی ارادہ نہیں تھا،چیئرمین پی ٹی اے کا وضاحتی بیان

chairman pta

پی ٹی اے نے گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمان اور سینیٹر ایمل ولی کے درمیان ہونے والی تلخی پر وضاحت پیش کر دی۔

پی ٹی اے کی جانب سے چیئرمین حفیظ الرحمان کی جانب سے جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ سینیٹ کمیٹی برائے پسماندہ علاقوں کے اجلاس میں غلط فہمی کی بنیاد پر پیش آنے والے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا کسی قسم کی بے ادبی یا غیرپارلیمانی زبان استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔

وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ سینیڑ ایمل ولی خان کی واپسی پر ان کے ساتھ ہلکے پھلکے انداز میں جملوں کا تبادلہ ہوا تاہم اگر اس سے کسی کو غیر ارادی طور پر رنچ پہنچا ہو تو وہ معزز کمیٹی کے روبرو اس پر پہلے بھی معذرت کر چکے ہیں۔

مزید پڑھیں؛چیئرمین پی ٹی اے کا سینیٹر ایمل ولی پر چرس نوشی کا الزام، اجلاس میں شدید تلخی

چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ وہ سینیٹر ایمل ولی خان اور ان کے خاندان کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور تمام سینیٹرز کا احترام کرتے ہیں۔

حفیظ الرحمان کا کہنا تھا ان کی ادارہ جاتی کارکردگی اور اقدامات کا ریکارڈ خود گواہ ہے اور ان کے خلاف سوشل میڈیا اور سیاسی سطح پر مہم ایک غلط فہمی کا نتیجہ ہے، اب اس معاملے میں برد باری اور قومی مفادات کے پیش نظر مثبت اور تعمیری رویے کے ساتھ آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button