Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

Summer Vacations

محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے بھر میں موسم گرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے اور اس حوالے سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق تمام سرکاری و نجی اسکولز اور کالجز یکم جون سے 31 جولائی 2025 تک بند رہیں گے۔ محکمہ تعلیم کے مطابق تعطیلات کا اطلاق سندھ بھر کے تمام تعلیمی اداروں پر یکساں طور پر ہوگا۔

محکمہ تعلیم کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اس فیصلے کا مقصد شدید گرمی کے موسم میں طلبا، اساتذہ اور عملے کی صحت و سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔ محکمہ تعلیم کی جانب سے تمام اداروں کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ وہ یکم جون سے تدریسی سرگرمیاں معطل کر دیں، جبکہ کلاسز کا دوبارہ آغاز یکم اگست 2025 سے ہوگا۔

واضح رہے کہ پنجاب میں گرمی کی شدت بڑھنے کے باعث صوبے کے اسکولوں میں قبل از وقت موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا جب کہ اسکولوں کے اوقات کار میں بھی کمی کردی گئی۔

مزید پڑھیں:سندھ میں تعلیمی اداروں کی سالانہ تعطیلات یکم جون سے ہوں گی: محکمہ تعلیم

رپورٹ کے مطابق وزارت تعلیم نے پنجاب بھر میں موسم گرما کی شدت میں اضافہ اور تیز لو چلنے کے باعث صوبہ بھر میں تمام سیکنڈ شفٹ اسکول فوری بند کررے ہوئے ان میں کل بدھ 21 مئی سے موسم گرما کی چھٹیاں کر دی ہیں۔

اس کے علاوہ مارننگ شفٹ کے تمام اسکولز اور کالجز میں شیڈول سے 3 روز قبل 28 مئی سے موسم گرما کی چھٹیاں کر دی ہیں۔ محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق چھٹیاں 14 اگست تک ہوں گی اور 15 اگست کو تمام تعلیمی ادارے دوبارہ کھلیں گے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button