Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ، کوئی سننے کو تیار نہیں، علی خورشیدی

Ali Khurshedi
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرعلی خورشیدی نے حالیہ گرمی کے دوران کراچی میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ پر سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اہم عوامی مسئلہ پر شہر کے منتخب نمائندوں کی بات کوئی سننے کو تیار نہیں ہے۔

منگل کو سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجلی کی ترسیل کا نظام ایک پرائیویٹ کمپنی کے پاس ہے آج بھی شہر میں 16 سے 18 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔

کراچی کے تمام ارکان اسمبلی کے ہر حلقے میں لوڈ شیڈنگ ہے ۔ لوگ اراکین اسمبلی سے رابطہ کرتے ہیں اور اپنے عوامی نمائندوں کے پاس شکایت لیکر آتے ہیں۔ علی خورشیدی نے کہا کہ ہم نے تمام شکایات کے الیکٹرک تک پہنچا بھی دیں مگر ان کے کانوں پر جوں نہیں رینگتی۔

مزید پڑھیں؛ ریلوے کوارٹر کی زمین کے الیکٹرک کو فروخت کرنے کی قرارداد منظور کرلی

انہوں نے کہا کہ مقامی حکومت ہو صوبائی حکومت ہو یا پھر وفاقی حکومت کراچی کے مسئلے پر تمام حکومتوں کی بے حسی واضح طور پر نظرآ رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ایم پی ایز کی بات سننے کے لیئے کوئی تیار نہیں ہے۔

علی خورشیدی نے کہا کہ کراچی صوبائی دارالحکومت ہے ۔بچپن سے سنتے آ رہے ہیں کہ یہ شہر ملک کا معاشی حب ہے اورتمام شہروں سے یہ مختلف شہر بھی ہے مگر دو کروڑ آبادی والے اس شہر کا کوئی پرسان حال نہیں۔

 

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement