Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں آج بھی موسم گرم رہنے کی پیشگوئی

کراچی سمیت ملک کے متعدد علاقوں میں آج بھی موسم گرم رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد کا زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 35 سے37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

پچھلے 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجۂ حرارت 28.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ شہر میں سمندری ہوائیں 16 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 72 فیصد ہے۔

مزید پڑھیں:ہیٹ ویو، کراچی سمیت سندھ بھر سے 285 کیسز رپورٹ، ہیٹ اسٹروک کیمپ قائم

راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے میدانی علاقوں میں دن بھر جھلسا دینے والی شدید گرمی کے بعد گزشتہ روز شام کو آندھی چلنے کے ساتھ بارش بھی ہوئی، جس کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں دن کے اوقات میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے تاہم گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر،بالائی پنجاب اور اسلام آباد میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

بلوچستان کے جنوبی سمیت بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔ کوئٹہ اور اس کے گرد و نواح میں مطلع صاف اور موسم خشک ہے جبکہ صوبے کے مختلف اضلاع میں اس دوران تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button