Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی کے گاربیج ٹرانسفر اسٹیشن(شرقی) میں شجرکاری مہم کاآغاز

tree plantation

 سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر طارق علی نظامانی نے ضلع شرقی میں واقع جی ٹی ایس امتیاز پر شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا۔ مہم کے دوران تقریباً 200 پودے لگائے جائیں گے جن میں نیم، بادام، گل موہر اور دیگر اقسام کے درخت شامل ہیں۔

تقریب میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن فیضان نواز اور نجی صفائی کمپنی کے افسران بھی شریک تھے۔ ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے پودا لگا کر مہم کا افتتاح کیا اور کہا کہ ہمارا وژن صرف صفائی نہیں بلکہ شہریوں کو صحت مند اور آلودگی سے پاک ماحول فراہم کرنا بھی ہے۔

مزید پڑھیں؛ کراچی میں ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ادارے اور شہری درخت لگائیں، کمشنرکراچی

انہوں نے کہا کہ درخت اور سبزہ ماحول کو آلودگی سے بچانے کا بہترین ذریعہ ہیں۔ سوئیپ (SWEEP) پروجیکٹ کے تحت ماڈرن جی ٹی ایس امتیاز اور دیگر تین جی ٹی ایس اسٹیشنز کی تعمیروترقی کا کام تیزی سے جاری ہے۔ ان منصوبوں کے تحت کچرے کو الگ کرکے محفوظ طریقے سے لینڈ فل سائٹ پر منتقل کیا جائے گا تاکہ اطراف کی آبادی کو آلودگی سے محفوظ رکھا جا سکے۔

مزید کہا گیا کہ جی ٹی ایس کے اندر کچرا الگ کرنے والے ایریاز کے ارد گرد بھی پودے لگا کر سرسبز ماحول فراہم کیا جائے گا۔
ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ماحولیات کے تحفظ کے لیے درختوں کو نقصان نہ پہنچائیں بلکہ زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر شہر کو صاف، سرسبز اور خوشحال بنانے میں ساتھ دیں۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button