Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں آئندہ تین روز موسم کیسا رہے گا؟

Karachi Weather

محکمہ موسمیات نے کراچی میں موسم کے حوالے سے آئندہ تین روز کے لیے پیش گوئی کر دی ہے۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق اگلے 3 روز کے دوران کراچی کا موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 تا 36 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہو سکتا ہے تاہم صبح و شام کے وقت نمی کا تناسب زیادہ رہنے کے سبب اصل درجہ حرارت سے زیادہ گرمی محسوس کی جا سکتی ہے۔

محکمۂ موسمیات ک کہنا ہے کہ کراچی میں سمندری ہوائیں 15 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 79 فیصد ہے، شہرِ قائد میں کم سے کم درجۂ حرارت 28.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ جامشورو، مٹیاری، حیدرآباد، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہ یار اور بدین میں گرد آلود ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی ارش کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی میں بارش کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے نئی پیشگوئی کردی

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہنے کی توقع ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ دن کے اوقات میں جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہنے کی توقع ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے تاہم کوہستان اور مانسہرہ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button