Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں بے ہوش شخص سے دو بھارتی پاسپورٹ برآمد

Indian Passports

کراچی کے جناح اسپتال میں نیم بے ہوشی کی حالت میں لائے گئے ایک معمر شخص سے دو بھارتی پاسپورٹ اور ایک بھارتی شناختی کارڈ برآمد ہوا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شخص کی شناخت اوریہاں موجودگی کے مقصد کے حوالے سے تفتیش کی جا رہی ہے جبکہ برآمد شدہ سفری وشناختی دستاویزات کو بھی فارنزک جانچ کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق برآمد ہونے والے پاسپورٹ جدہ سے جاری ہوئے ہیں جن پر حیدر آباد کا پتہ درج ہے، ملنے والے دونوں پاسپورٹ خاتون کے ہیں، پاسپورٹ کی معیاد 2028 تک ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مریض کی حالت اب خطرے سے باہر ہے مگروہ تاحال مکمل طورپرہوش میں نہیں آیا واقعے کی حساس نوعیت کے پیش نظر قانون نافذ کرنیوالے ادارے بھی معاملے کی چھان بین کررہے ہیں۔

پولیس نے بتایا ہے کہ مذکورہ شخص صدر کے علاقے میں واقع پارکنگ پلازہ سے ملا تھا، جہاں راہگیروں نے اس کی حالت دیکھ کرریسکیوادارے کو اطلاع دی۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button