Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

میئرکراچی نے شہر میں ٹریفک مسائل کے حل کیلیے ریلوے سے مدد طلب کرلی

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کراچی میں سنگین ٹریفک مسائل پر وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کو خط لکھ دیا ہے، خط میں میئر کراچی نے ریلوے اراضی پر پارکنگ پلازہ بنانے کی درخواست کی ہے۔

میئر کراچی نے کہا ہے کہ کاروباری مرکز چندریگر روڈ پر پارکنگ کی شدید کمی ہے، روزانہ ہزاروں گاڑیاں، محدود پارکنگ شہریوں کیلئے عذاب بن گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے اراضی پر پارکنگ پلازے بناکر ٹریفک کا مسئلہ حل ہوسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:بلدیہ عظمیٰ کراچی میں دو تنخواہیں لینے والے 101 افراد کی شناخت ہوچکی ہے: میئر کراچی

مرتضیٰ وہاب نے کہا ۔۔۔۔ ایکڑ اراضی ۔۔۔ نیاد پر دی جائے غیر منظم پارکنگ سے ٹریفک بدترین صورتحال میں داخل ہوچکی ہے، اسٹاک ایکسچینج کے قریب اراضی پارکنگ کے لیے موزوں ہے، سٹی اسٹیشن کے سامنے ریلوے گراؤنڈ پارکنگ میں تبدیل ہوجائے۔

 

میئر کراچی کا مزید کہنا تھا کہ بندرگاہ سرگرمیوں سے دباؤ مزید بڑھے گا، حل پارکنگ پلازے ہیں، جدید اور پائیدار پارکنگ حل وقت کی ضرورت ہے، ریلوے قیادت نئے وژن کے تحت آگے بڑھ رہی ہے، شہری مفاد کیلئے درخواست پر سنجیدگی سے غور کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پارکنگ مسائل کاروباری سرگرمیوں میں رکاوٹ بن چکے ہیں، ٹریفک دباؤ کم کرنے کیلئے ریلوے اراضی کا استعمال ضروری ہے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement