Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

لاہورمیں 5ماہ کی بچی کو 6لاکھ روپے میں فروخت کرنے کی کوشش ناکام، 3ملزمان گرفتار

ملزمان گرفتار
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

لاہور میں پولیس نے 5 ماہ کی بچی 6 لاکھ روپے میں فروخت کی کوشش ناکام بناتے ہوئے میاں بیوی سمیت 3افراد کو گرفتار کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور کے علاقے گلبرگ میں پانچ ماہ کی بچی کو6 لاکھ روپےمیں فروخت کی کوشش ناکام بنا کر پولیس نے بچی کو بیچنےوالےمیاں بیوی سمیت تین افراد کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق پانچ ماہ کی بچی کو ملزم روی نے بچی کے والدین سے 3 لاکھ روپے میں خریدا تھا، گل زیب اورنرمل نامی خاتون بچی کو روی کےساتھ مل کر 6 لاکھ میں فروخت کرنے آئے تھے کہ انہیں گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس نے مزید بتایا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ان سے دو موبائل فون اور زیر استعمال گاڑی قبضہ میں لے لی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان سے بچی کو تحویل میں لے کر چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے سپرد کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کو پہلی بار فروخت کرنے والے والدین کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement