Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

ہانیہ عامر، فواد خان سمیت دیگر پاکستانی اداکاروں کا پہلگام واقعے پر اظہار افسوس

جموں کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں سیاحوں پر22 اپریل کو ہونے والے واقعے پر پاکستانی اداکاروں نے اظہار افسوس کیا ہے۔

فواد خان، ہانیہ عامر، ماورا حسین اور فرحان سعید سمیت دیگر شوبز شخصیات نے پہلگام واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے سوشل میڈیا پوسٹس شیئر کیں۔

فواد خان نے انسٹاگرام اسٹوری میں پہلگام واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے حملے کو گھناؤنی سازش قرار دیا اور ساتھ ہی انہوں نے ہلاک ہونے والے افراد کے ورثا سے اظہار افسوس تعزیت بھی کیا۔ فواد خان نے لکھا کہ انہیں پہلگام واقعے کا سن کر شدید دکھ ہوا اور وہ ہلاک ہونے والے ورثا کے لیے دعاگو ہیں۔

اسی طرح ہانیہ عامر نے بھی انسٹاگرام اسٹوری میں واقعے پر اظہار افسوس کیا اور ہلاک ہوانے والوں کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت بھی کیا۔ اداکارہ نے اسٹوری میں بھارتی میڈیا کی خبر بھی شیئر کی، جس میں بتایا گیا تھا کہ حملے میں 26 افراد ہلاک ہوئے۔

مزید پڑھیں:مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں فائرنگ، غیر ملکی سیاحوں سمیت 26 افراد ہلاک، بھارتی میڈیا

گلوکار و اداکار فرحان سعید نے بھی پہلگام واقعے پر شدید اظہار افسوس کیا، واقعے میں انسانی جانوں کے ضیا پر بھی اظہار افسردگی کرتے ہوئے انہوں نے ہلاک افراد کے اہل خانہ سے بھی تعزیت کی۔

اداکارہ ماورا حسین نے بھی انسٹاگرام اسٹوری میں اظہار افسوس کرتے ہوئے واقعے کو گھناؤنی سازش قرار دیا اور لکھا کہ خدا ہلاک ہونے والے افراد کے ورثا کو صبر عطا کرے۔

دیگر شوبز، میوزک اور فیشن سے وابستہ شخصیات نے بھی پہلگام واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ہلاک ہونے والے افراد کی مغفرت کی دعائیں بھی کیں۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button