Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

بھارت کی ریاست گجرات میں تربیتی طیارہ گر کر تباہ، ٹرینی پائلٹ زخمی

بھارت کی ریاست گجرات کے مہسانہ ضلع میں پیر کی شام تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس فضائی حادثہ کے نتیجے میں خاتون ٹرینی پائلٹ زخمی ہو گئیں، میں زخمی ٹرینی پائلٹ کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

مہسانہ تعلقہ پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر ڈی جی بدوا کے مطابق سنگل انجن والا طیارہ تکنیکی وجوہات کی بنا پر مہسانہ شہر کے قریب اُچارپی گاؤں میں گر کر تباہ ہوگیا۔
انسپکٹر بدوا نے کہا کہ مہسانہ ہوائی اڈے سے ٹیک آف کرنے کے بعد، ایوی ایشن اکیڈمی کا ٹرینر طیارہ اُچارپی کے ایک کھیت میں گر کر تباہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق بھارت میں طیارے گرنےکا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے اس سے قبل بھی اس طرح کے حادثات ہوچکے ہیں، رواں ماہ کی 7 تاریخ کو ایک ہی دن میں دو بھارتی طیارے گر کر تباہ ہوگئے جن میں ایک لڑاکا طیارہ تھا۔

گزشتہ سال کی ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ 30 برس کے دوران بھارتی فضائیہ کے 534 چھوٹے بڑے طیارے حادثات کا شکار ہو چکے ہیں، ان حادثات میں مجموعی طور پر 152 بھارتی پائلٹ ہلاک ہوئے، صرف گزشتہ 5 برس میں 45 فضائی حادثات ہوئے ہیں۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts