Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

یومِ پاکستان کے موقع پر آئی ایس پی آر نے عاطف اسلم کی آواز میں نیا ملی نغمہ جاری کردیا

یوم پاکستان 23 مارچ کی مناسبت سے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے ایک نیا ملی نغمہ جاری کیا گیا ہے۔ نغمے کا عنوان ’میرے محبوب پاکستان، میری جان پاکستان‘ ہے جو ملک سے محبت، استحکام اور ترقی کے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔

اس ملی نغمے کو پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم نے اپنی آواز میں گایا ہے، جبکہ اس کے بول نامور شاعر اور نغمہ نگار عمران رضا نے تحریر کیے ہیں۔ نغمہ قومی جذبے کی عکاسی کرتا ہے اور اس نغمے میں ایک مضبوط پیغام دیا گیا ہے ’ایک دل ایک جان ایک پاکستان‘۔

 

یوم پاکستان کی مناسبت سے جاری کیے گئے اس نغمے کو عوام کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔ اس نغمے کے ذریعے پاکستان کے روشن مستقبل، امن، ترقی اور استحکام کے عزم کو اجاگر کیا گیا ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button