Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں آج سے پیپلزبس سروس کا کرایہ بڑھا دیا گیا

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

کراچی میں پیپلزبس سروس کے کرایوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ شہرقائد میں پیپلزبس سروس کے کرایوں میں اضافہ کے بعد مختلف روٹس پر کرائے 20 سے 60 فیصد تک بڑھائے گئے ہیں۔ شہریوں نے روپے کرایہ بڑھانے کو ظلم قرار دیتے ہوئے پرانے کرائے برقرار رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ سندھ کابینہ نے مئی 2024 میں پیپلز بس سروس کا کرایہ 50 روپے برقرار رکھتے ہوئے عوام کے لیے کرائے کی مد میں 29 کروڑ روپے مالیت سبسڈی کی رقم جاری کرنے کی منظور دی تھی۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت اجلاس کو محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے بتایا گیا کہ پیپلز بس سروس کے لیے نگران حکومت کے دوران 50 روپے کرایہ برقرار رکھا گیا تھا اور یہی کرایہ جنوری تا جون 2024 تک مقرر کیا گیا تھا۔ بسوں کا کرایہ 50 روپے مقرر کرنے کے لیے 57 کروڑ 97 لاکھ 56ہزار روپے 6 ماہ کی سبسڈی کے طور پر منظور کیے گئے تھے، جس میں سے 28 کروڑ 98 لاکھ 78 ہزار روپے جاری ہو چکے ہیں۔ کابینہ نے بس کا کرایہ 50 روپے برقرار رکھتے ہوئے باقی 28 کروڑ 98 لاکھ 78 ہزار روپے جاری کرنے کی ہدایت کردی تھی۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement