Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں سوتیلے باپ نے جائیداد کے تنازع پر بیٹے کی جان لے کر لاش گھر میں ہی دفنادی

کراچی میں احسن آباد نور محمد گوٹھ میں سنگدل سوتیلے باپ نے مکان کی لالچ میں مبینہ طور پر جوان بیٹے کو ہاتھ پاؤں باندھ کر تیز دھار آلے سے قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے مبینہ طور پر 28 سال کے اسد کے ہاتھ پاؤں باندھے اور تیز دھار آلے سے گلا کاٹ دیا اور لاش گھر میں ہی دفنا کر فرار ہوگیا۔

پولیس کو واقعہ کی اطلاع مقتول کی ماں نے دی اور الزام عائد کیا کہ اس کے بیٹے کو سوتیلے باپ نے قتل کیا، اسپتال میں مقتول کی ماں نے بتایا کہ اسد اس کے پہلے شوہر کا بیٹا ہے اور ملزم اس کا دوسرا شوہر ہے، 6 روز قبل ہی اسد رحیم یار خان سے کراچی آیا تھا اور والد سے مکان ان کے نام کرنے کو کہا جس پر ہلکی پھلکی تلخی ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مفرور ملزم کی تلاش کی کوششیں جاری ہیں

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button