Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

4سالہ پابندی کا خاتمہ، پی آئی نے یورپ کے لئے پروازوں کی بکنگ کا آغاز کر دیا

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

قومی ائیر لائن پی آئی اے نے یورپ کے لئے پابندی ختم ہونے کے بعد پروازوں کی بکنگ شروع کر دی ہے۔ پی آئی اے نے یورپ کے لئے پہلی پرواز کے لئے بکنگ کا آغاز کر دیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق 4 سال بعد پی آئی اے کی پیرس کے لئے پہلی پرواز 10 جنوری کو روانہ ہو گی۔پی آئی اے کی پرواز پی کے 719 دس جنوری کی صبح 11 بجے اسلام آباد سے پیرس کے لئے روانہ ہوگی۔

4 سال قبل پائلٹس کے لائسنس کے معاملے پر یورپی ممالک نے پی آئی اے پر پابندی عائد کر دی تھی جو گزشتہ ہفتے ہٹائی گئی ہے

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement